Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

ہمسائیوں سے نمک مانگ لیا

‏ ماں جی نے ہمسائیوں کے دروازے پر دستک دی اور ان سے نمک مانگ لیا ،بیٹا  یہ منظر دیکھ رہا تھا کہنے لگا امی کل ہی تو میں نمک بازار س...





ماں جی نے ہمسائیوں کے دروازے پر دستک دی اور ان سے نمک مانگ لیا ،بیٹا 

یہ منظر دیکھ رہا تھا کہنے لگا امی کل ہی تو میں نمک بازار سے لے آیا تھا پھر یہ ہمسائیوں کے دروازے 
پر جانے کی کیا ضرورت تھی.‏
ماں جی کہنے لگی بیٹا ہمارے ہمسائے غریب ہیں وہ وقتا فوقتا ہم سے کچھ نہ کچھ مانگتے رہتے ہیں مجھے معلوم ہے کہ ہمارے کچن میں نمک موجود ہے لیکن میں نے ان سے 
نمک اس لئے مانگ لی تاکہ وہ ہم سے کچھ مانگتے ہوئے  ہچکچاہٹ اور شرمندگی محسوس نہ کرے بلکہ وہ یہ سمجھیں کہ ہمسائیوں سے حسب ضرورت چیزیں مانگی جا سکتی ہیں،یہ ہمسائیوں کے حقوق میں سے ہے
خوبصورت معاشرے ایسی ماؤں سے تشکیل پاتے ہیں.‏اپنے آس پاس کے لوگوں کا خیال رکھیں۔ حقوق اللہ تو معاف ہو سکتے ہیں لیکن حقوق العباد کی سخت پوچھ گچھ ہوگی