Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

قرآنی ‏معلومات ‏سے ‏متعلق ‏ایک ‏سو ‏سوالات ‏

*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے جوابات حل کرائیے (آسانی کیلئے صحیح جواب پر ✅ کا نشان لگا ہے)     *(1)قرآن مجید کی آی...




*---اپنے بچوں سے قرآنی معلومات پر 100 سوالوں کے جوابات حل کرائیے

(آسانی کیلئے صحیح جواب پر ✅ کا نشان لگا ہے)

 

 

*(1)قرآن مجید کی آیات مبارکہ کونسے فرشتے لے کر نازل ہوتے تھے؟*

A. حضرت جبرئیلؑ✅

B. حضرت میکائیلؑ

C. حضرت اسرافیلؑ

D. حضرت عزرائیلؑ

 

*(2)قرآن مجید کس پر نازل کیا گیا؟*

A. حضرت موسیٰؑ

B. حضرت ابراہیمؑ

C. حضرت عیسٰیؑ

D. حضرت محمدﷺ✅

 

*(3)ﷲ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتاب کون سی ہے؟*

A. توریت

B. قرآن✅

C. انجیل

D. زبور

 

*(4)قرآن مجید کی سب سے پہلے کون سی آیات نازل ہوئی؟*

A. سورہ فاتحہ

B. سورہ مائدہ

C. سورہ علق✅

D. سورہ نباء

 

*(5)قرآن مجید کی سب سے چھوٹی سورہ کون سی ہے؟*

 A. سورۃ القدر

B. سورۃ العصر

C. سورۃ اخلاص

D. سورۃ کوثر✅

 

*(6)قرآن پاک جیسی سورہ بنانے کا چیلنج کس آیت میں ہے؟*

A. سورہ بقرہ آیت نمبر ٢٣،٢٤✅

B. سورہ توبہ آیت نمبر ٢،٣

C. سورہ بنی اسرائیل آیت نمبر ٩،١٠

D. سورہ طہ آیت نمبر ٨، ٩

 

*(7)قرآن مجید میں سب سے زیادہ کس حکم کی تاکید آئی ہے؟*

A. روزہ

B. حج

C. نماز✅

D. زکوٰۃ

 

*(8)قرآن کریم کی اس سورہ کا نام بتائیے جس میں زکوۃ کے 8 مستحقین کا ذکر ہے؟*

A. سورہ اعراف

B. سورہ توبہ✅

C. سورہ مریم

D. سورہ یٰسین

 

*(9)قرآن مجید کی اس آیت اور سورت کا نام بتائیے جس میں وضو کے 4 فرائض بیان کئیے گئے ہیں؟*

A. سورہ انفال آیت نمبر ٣

B. سورہ النحل آیت نمبر ٧

C. سورہ مائدہ آیت نمبر ٦✅

D. سورہ احزاب آیت نمبر ٧

 

*(10)قرآن مجید کی اس سورہ کا نام بتائیے جس میں مسائلِ میراث کو تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے؟*

A. سورہ ہود

B. سورہ رعد

C. سورہ نساء✅

D. سورہ آل عمران

 

*(11)قرآن کریم کی کون سی آیت میں داڑھی کا ذکر آیا ہے؟*

A. سورہ یوسف آیت نمبر ٩٤

B. سورہ بنی اسرائیل آیت نمبر ٩٤

C. سورہ طہ آیت نمبر ٩٤✅

D. سورہ انبیاء آیت نمبر ٩٤

 

*(12)وہ کون سی سورہ ہے جس میں مسلمانوں کو حضورﷺ پر درود شریف پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے؟*

A. سورہ نمل

B. سروہ عنکبوت

C. سورہ احزاب✅

D. سورہ ملک

 

*(13)قرآن کریم کی سب سے بڑی آیت کون سی سورہ میں موجود ہے؟*

A. سورہ بقرہ آیت نمبر ٢٨٢✅

B. سورہ نور آیت نمبر ٢٨٢

C. سورہ مزمل آیت نمبر ٢٨٢

D. سورہ عبس آیت نمبر ١١

 

*(14)قرآن مجید کس ماہ میں نازل ہوا؟*

A. محرم الحرام

B. رمضان المبارک✅

C. جمادی الآخر

D. شوال المکرم

 

*(15)قرآن پاک کا دل کس سورہ کو کہا جاتا ہے؟*

A. سورہ فاطر

B. سورہ یٰسین✅

C. سورہ شوریٰ

D. سورہ ابراہیم

 

*(16)قرآن کریم کی کون سی سورہ حضور ﷺکے قبیلے کے نام سے ہے؟*

A. سورہ قریش✅

B. سورہ روم

C. سورہ اخلاص

D. سورہ فاطر

 

*(17)کس سورہ کا نام جنگ کے نام پر ہے؟*

A. سورہ نور

B. سورہ مریم

C. سورہ احزاب✅

D. سورہ مزمل

 

*(18)کس سورہ کا نام دھات کے نام پر ہے؟*

A. سورہ الحدید ✅

B. سورہ مدثر

C. سورہ قیامہ

D. سورہ ص

 

*(19)قرآن مجید کی کس سورہ کو” عروس القرآن “ کہتے ہیں؟*

A. سورہ بروج

B. سورہ ق

C. سورہ رحمن✅

D. سورہ کوثر

 

*(20)کون سی سورہ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے؟*

A. سورہ حجرات

B. سورہ فجر

C. سورہ اخلاص✅

D. سورہ بقرہ

 

*(21)مکہ مکرمہ میں سب سے پہلے بآواز بلند قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے کا نام بتائیے؟*

  A. حضرت عبداللہ بن مسعودؓ✅

B. حضرت عبداللہ بن عباسؓ

C. حضرت عبداللہ بن عمرؓ

D. حضرت علیؓ

 

*(22) کس دن کے نام پر قرآن مجید میں ایک سورہ ہے؟*

A. جمعرات

B. جمعہ✅

C. سنیچر

D. پیر

 

*(23)حضرت یوسف علیہ السلام کا تذکرہ تفصیل کے ساتھ قرآن مجید کی کس سورہ میں آیا ہے؟*

A. سورہ یوسف✅

B. سورہ شعراء

C. سورہ لقمان

D. سورہ احقاف

 

*(24)قرآن مجید کی اس آیت اور سورہ کا نام بتائیے جس میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے؟*

A. سورہ نساء آیت نمبر ٩

B. سورہ حجر آیت نمبر ٩✅

C. سورہ حج آیت نمبر ٩

D. سور قصص آیت نمبر ١٠

 

*(25) ایک حافظ قرآن کتنے لوگوں کے جنت میں جانے کا سبب بنے گا؟*

A. 7

B. 10✅

C. 40

D. 70

 

*(26)قرآن مجید کی وہ کون سی سورہ ہے جس کا پڑھنے والا ایسا ہے جیسا کہ اس نے تورات، زبور، انجیل اور قرآن کریم پڑھا؟*

A. سورہ فاتحہ✅

B. سورہ فاطر

C. سورہ عصر

D. سورہ کوثر

 

*(27)قرآن کریم کی وہ کون سی سورہ ہے جس کو ہر رات پڑھنے والے پر کبھی فاقہ نہیں ہوگا؟*

 A. سورہ کہف

B. سورہ مریم

C. سورہ واقعہ✅

D. سورہ اخلاص

 

*(28)حضرت جبرئیل علیہ السلام کے وحی لانے کا ذکر متعدد آیات میں ہے کوئی ایک بتائیے؟*

A. سورہ بقرہ آیت نمبر ٩٧✅

B. سورہ نحل آیت نمبر ٢✅

C. سورہ شعراء آیت نمبر ١٩٣✅

D. سورہ الدہر آیت نمبر ٢٣✅

(تمام آپشنز درست ہیں) 

 

*(29) حضرت جبرئیل علیہ السلام اپنی اصلی شکل میں بھی وحی لائے، اس طرح حضور صل اللہ علیہ وسلم کو کتنے مرتبہ دکھائی دیئے؟*

A. 3✅

B. 7

C. 11

D. 20

 

*(30)حضور صل اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ سے بلا واسطہ یا براہ راست ہم کلامی کا شرف کتنی مرتبہ حاصل ہوا؟*

A. 2 مرتبہ✅

B. 7. مرتبہ

C. 10 مرتبہ

D. 11 مرتبہ

 

*(31)تمام آسمانی کتب میں کس کتاب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ قیامت تک اپنی حالت میں رہے گی؟*

A. توریت

B. زبور

C. انجیل

D. قرآن✅

 

*(32)قرآن کریم کو موجودہ کتابی شکل میں جمع کرنے کا شرف کس عظیم صحابی کو حاصل ہوا؟*

A. حضرت امیر معاویہؓ

B. حضرت عمرؓ

C. حضرت ابوبکر صدیقؓ✅

D. حضرت عبداللہ بن عباسؓ

 

*(33)سب سے پہلے کتابت وحی کی سعادت کسے حاصل ہوئی؟*

A. حضرت عثمان غنیؓ

B. حضرت علیؓ

C. حضرت عبداللہ بن زبیرؓ

D. حضرت خالد بن سعید ابن العاصؓ✅

 

*(34)آخری وحی کس صحابی نے لکھی؟*

A. حضرت ابی بن کعبؓ✅

B. حضرت زید بن ثابتؓ

C. حضرت عائشہؓ

D. حضرت فاطمہؓ

 

*(35)قرآن مجید میں کل کتنے سجدے ہیں؟*

A. 11

B. 14✅

C. 27

D. 40

 

*(36)لفظ تفسیر کس سورہ میں آیا ہے؟*

A. سورہ یونس

B. سورہ فرقان✅

C. سورہ واقعہ

D. سورہ بروج

 

*(37)چار سو صفحات پر مشتمل تفسیر کس صحابی کی ہے؟*

A. حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ

B. حضرت عبداللہ بن زبیرؓ

C. حضرت عبداللہ بن عباسؓ✅

D. حضرت ابی بن کعبؓ

 

*(38)مشہور ترجمہ وتفسیر” بیان القرآن“ آسان زبان میں مختصر تفسیر کس عظیم ہندوستانی عالم ربانی کی تصنیف ہے؟*

A. مولانا قاسم نانوتویؒ

B. مولانا رشید احمد گنگوہیؒ

C. حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ✅

D. علامہ انور شاہ کشمیریؒ

 

*(39)قرآن مجید میں لفظ” ﷲ“ کتنی بار استعمال ہوا ہے؟*

A. 1944

B. 2697✅

C. 2980

D. 3000

 

*(40)قرآن کریم کی وہ کون سی سورہ ہے جس کی تمام آیتوں کا اختتام حرف”د“ پر ہوتا ہے؟*

A. سورہ اعراف

B. سورہ کہف

C. سورہ الفرقان

D. سورہ اخلاص✅

 

*(41)جو شخص قرآن مجید میں کسی قسم کی کمی زیادتی کا عقیدہ رکھے تو کیا وہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے؟*

A. جی نہیں

B. کافر

C. شیعہ

D. جی ہاں✅

 

*(42)سن 86 ہجری میں سب سے پہلے قرآن مجید میں پر نقطے کس نے لگائے؟*

A. حجاج بن یوسف

B. امام سدی

C. ابوالاسود✅

D. حضرت عائشہ

 

*(43)قرآن مجید کی کس منزل میں سب سے زیادہ سورتیں ہیں اور ان کی تعداد کیا ہے؟*

A. پہلی

B تیسری 

C. پانچویں

D. ساتویں✅

 

*(44) قرآن مجید کی کس منزل میں سب سے کم رکوع ہے؟*

A. پہلی

B. تیسری

C. چھٹی✅

D. ساتویں

 

*(45)رات کے وقت نازل ہونے والی مکمل سورہ کون سی ہے؟*

A. سورہ آل عمران

B. سورہ مریم✅

C. سورہ مومنون

D. سورہ زمر

 

*(46)کتنی آیتیں حضور صل اللہ علیہ وسلم پر حالت سفر میں نازل ہوئیں؟*

A. 26

B. 40✅

C.51

D. 70

 

*(47)حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ سورہ طہ کی کس آیت سے متاثر ہوکر ایمان لائے؟*

A. آیت نمبر ١٤✅

B. آیت نمبر ٢١

C. آیت نمبر ٢٠

D. آیت نمبر ٢٩

 

*(48)دور صحابہ میں مکمل قرآن مجید حفظ کرنے والی چند خواتین کے نام بتائیے؟*

A. حضرت عائشہ✅

B. حضرت ماریہ قبطیہ

C. حضرت فاطمہ

D. حضرت رقیہ

 

*(49)ایسی کون سی سورہ ہے جس کی تمام آیات میں اللہ تعالیٰ کا اسم ذات ﷲ موجود ہے؟*

A. سورہ بقرہ

B. سورہ روم

C. سورہ مجادلہ✅

D. سورہ نباء

 

*(50)قرآن کریم کی سورتوں اور آیات کی تقسیم کس نے کی ہے؟*

A. حضرت جبرئیل علیہ السلام

B. حضور صل اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے حکم سے✅

C. حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ

D. حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ

 

*(51) قرآن مجید کے تیسویں پارے میں کتنی سورتیں ہیں؟*

A.37✅

B.40

C.50

D.70

 

*(52) مدینہ طیبہ میں نازل ہونے والی پہلی سورۃ کونسی ہے؟*

A. سورہ اعراف

B. سورہ انفال ✅

C. سورہ الم سجدہ

D. سورہ کوثر

 

*(53) وہ کونسی سورۃ ہے جس کا ایک رکوع مکہ میں اور دوسرا رکوع مدینہ میں نازل ہوا؟* 

A. سورہ ملک

B. سورہ مزمل ✅

C. سورہ مدثر 

D. سورہ نازعات

 

*(54) قرآن کریم کی سورتوں کے نام کس نے مقرر کیے ہیں؟* 

A. جبرئیل علیہ السلام 

B. حضور صلی اللہ علیہ وسلم ✅

C. ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ 

D. حضرت علی رضی اللہ عنہ

 

*(55) قرآن مجید کی کس سورۃ میں مکھیوں کا ذکر ہے؟*

A. سورہ توبہ 

B. سورہ حج✅

C. سورہ احزاب 

D. سورہ حشر

 

*(56) قرآن مجید کی کس سورۃ میں طالوت و جالوت کا واقعہ آیا ہے؟*

A. سورہ فاتحہ 

B. سورہ بقرہ ✅

C. سورہ حدید

D. سورہ تحریم

 

*(57) قرآن مجید کی کس سورۃ میں حضرت سلیمان علیہ السلام اور ہدہد کا ذکر آیا ہے؟* 

A. سورہ شعراء 

B. سورہ نمل✅

C. سورہ قصص 

D. سورہ لہب

 

*(58) قرآن مجید کی کس سورۃ میں روح کے متعلق سوال آیا ہے؟* 

A. سورہ ابراهيم 

B. سورہ بنی اسرائیل ✅

C. سورہ قیامہ

D. سورہ ھمزہ

 

*(59) قرآن مجید کی کس سورۃ میں دابۃ الأرض کے خروج کا ذکر آیا ہے؟* 

A. سورہ نمل✅

B. سورہ ہود

C. سورہ لیل 

D. سورہ والتین

 

*(60) کس سورۃ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت خضر علیہ السلام کا واقعہ آیا ہے؟*

A. سورہ کہف✅

B. سورہ یاسین 

C. سورہ زخرف 

D. سورہ دخان

 

*(61) قرآن مجید کی کس سورۃ میں سامری کا ذکر آیا ہے؟* 

A. سورہ نمل 

B. سورہ طہ✅

C. سورہ ق

D. سورہ واقعہ

 

*(62) قرآن مجید کی کس سورۃ میں غزوہ تبوک کا ذکر آیا ہے؟* 

A. سورہ مائدہ 

B. سورہ توبہ ✅

C. سورہ محمد 

D. سورہ فیل

 

*(63) قرآن مجید کی کس سورۃ میں جنگ بدر کا قصہ بیان ہوا ہے؟* 

A. سورہ انفال ✅

B. سورہ نساء 

C. سورہ نجم 

D. سورہ صف

 

*(64) قرآن مجید کی کس سورۃ میں أصحاب الأخدود (خندقوں والے) کا ذکر آیا ہے؟* 

A. سورہ بروج✅

B. سورہ قریش

C. سورہ فلق

D. سورہ ناس

 

*(65) قرآن مجید کی کس سورۃ میں روٹی کا ذکر آیا ہے؟* 

A. سورہ یوسف ✅

B. سورہ طارق 

C. سورہ اعلی

D. سورہ غاشیہ

 

*(66) وہ کونسی سورۃ ہے جو دو نبیوں کے نام پر مکمل ہوتی ہے؟* 

A. سورہ ہود 

B. سورہ مریم 

C. سورہ اعلی ✅

D. سورہ انشراح

 

*(67) قرآن مجید میں کتنی مرتبہ نماز کی تاکید کی گئی ہے؟* 

A. 300

B. 700✅

C. 800

D. 1100

 

*(68) قرآن مجید میں کتنی جگہ خیرات کرنے کی تاکید کی گئی ہے؟* 

A. 80

B. 130

C. 150✅

D. 170

 

*(69) بر صغیر میں قرآن مجید کا ترجمہ سب سے پہلے کس زبان میں ہوا؟* 

A. اردو  

B. فارسی ✅

C. ہندی 

D. انگریزی

 

*(70) قرآن مجید میں پہلا سجدہ کس پارے میں آتا ہے؟* 

A. نویں✅

B. سولہویں 

C. چوبیسویں 

D. تیسویں

 

*(71) قرآن مجید میں "بکہ" کس شہر کےلیے استعمال ہوا ہے؟* 

A. مکہ مکرمہ ✅

B. مدینہ منورہ 

C. فلسطین 

D. مصر

 

*(72) قرآن مجید میں "وادی غیر ذی زرع" سے کیا مراد ہے؟* 

A. فلسطین 

B. شام 

C. مدینہ منورہ 

D. مکہ مکرمہ✅

 

*(73) قرآن مجید میں نبیوں میں سے سب سے طویل ذکر کس نبی کا آیا ہے؟* 

A. حضرت عیسی علیہ السلام 

B. حضرت موسیٰ علیہ السلام ✅

C. حضرت ایوب علیہ السلام 

D. حضرت اسماعیل علیہ السلام

 

*(74) قرآن مجید میں مکی سورتوں کی تعداد کتنی ہے؟* 

A. 60

B. 72

C. 86✅

D.91

 

*(75) قرآن مجید میں مدنی سورتوں کی تعداد کتنی ہے؟* 

A. 12

B. 21

C. 28✅

D. 38

 

*(76) قرآن کریم کا پہلا سجدہ کس سورۃ میں آیا ہے؟*

A. سورہ آل عمران 

B. سورہ اعراف ✅

C. سورہ ہود 

D. سورہ عنکبوت

 

*(77) "باب القرآن" قرآن کریم کی کس سورۃ کو کہتے ہیں؟*

A. سورہ فاتحہ ✅

B. سورہ یوسف 

C. سورہ نور 

D. سورہ نصر

 

*(78) قرآن مجید کی کونسی سورۃ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی برأت میں نازل ہوئی؟* 

A. سورہ نور ✅

B. سورہ فتح 

C. سورہ نجم

D. سورہ مجادلہ

 

*(79) قرآن مجید کی کس سورۃ میں حرف "ر" استعمال نہیں ہوا ہے؟* 

A. سورہ تکویر

B. سورہ انفطار 

C. سورہ انشقاق 

D. سورہ اخلاص✅

 

*(80) قرآن مجید میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی سب سے پہلے کس پارے میں آیا ہے؟* 

A. 4✅

B. 7

C. 11

D. 18

 

*(81) قرآن مجید میں کتنے انبیاء کرام علیہم السلام کے نام مبارک آئے ہیں*

A. 12

B. 21

C. 29

D. 26✅

 

*(82) قرآن مجید کی کس سورۃ میں آسمانوں کی سیر کا ذکر آیا ہے؟* 

A. سورہ انبیاء 

B. سورہ احزاب 

C. سورہ نجم ✅

D. سورہ تکویر

 

*(83) "جامع القرآن" کس صحابی رضی اللہ عنہ کو کہتے ہیں؟* 

A. حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ 

B. حضرت حضرت عثمان ابن عفان رضی اللہ عنہ ✅

C. حضرت معاذ ابن جبل رضی اللہ عنہ عنہ 

D. حضرت علی رضی اللہ عنہ

 

*(84) قرآن مجید کی کس سورۃ کا نام حضرت عیسی علیہ السلام کے نام سے موسوم ہے؟* 

A. سورہ تحریم

B. سورہ تغابن

C. سورہ طلاق 

D. سورہ مریم✅

 

*(85) قرآن مجید میں کس صحابی رضی اللہ عنہ کا ذکر آیا ہے؟* 

A. حضرت حسن رضی اللہ عنہ 

B. حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ 

C. حضرت زید ابن حارث رضی اللہ عنہ ✅

D. حضرت خالد ابن ولید رضی اللہ عنہ

 

*(86) تیسویں پارے کی کتنی سورتیں حروف مقطعات سے شروع ہوتی ہے؟* 

A. 10

B. 4

C. ایک بھی نہیں ✅

D. 12

 

*(87) قرآن مجید کی کونسی سورۃ دوران جہاد پڑھنے کی تلقین کی گئی؟* 

A. سورہ انفال ✅

B. سورہ جمعہ 

C. سورہ یوسف 

D. سورہ فلق

 

*(88) ہاتھی والوں کا ذکر قرآن پاک کی کس سورۃ میں آیا ہے؟* 

A. سورہ محمد 

B. سورہ فیل ✅

C. سورہ والتین 

D. سورہ اخلاص

 

*(89) قرآن مجید کی کس سورۃ میں اللہ تعالیٰ نے زمانے کی قسم کھائی ہے؟* 

A. سورہ فرقان 

B. سورہ بلد

C. سورہ تغابن 

D. سورہ عصر✅

 

*(90) قرآن مجید میں آخری سجدہ کس سورۃ میں ہے؟* 

A. سورہ نور 

B. سورہ حم سجدہ ت

C. سورہ علق✅

D. سورہ ناس

 

*(91) قرآن مجید کی کس سورۃ کو"ام الکتاب" کہتے ہیں؟* 

A. سورہ فاتحہ ✅

B. سورہ طور 

C. سورہ مرسلات

D. سورہ کافرون

 

*(92) قرآن پاک میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک "محمد" کتنی مرتبہ آیا ہے؟* 

A. 9

B. 4✅

C. 12

D. 1

 

*(93) قرآن پاک میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک "احمد" کتنی مرتبہ آیا ہے؟* 

A. 8

B. 5

C. 1✅

D. 10

 

*(94) "سورۃ الغنی" کس سورہ کو کہتے ہیں؟* 

A. سورہ حاقہ

B. سورہ ق

C. سورہ واقعہ ✅

D. سورہ نصر

 

*(95) قرآن مجید کے مطابق حضرت موسیٰ علیہ السلام کو کتنے معجزات عطا کیے گئے تھے؟*

A. 16

B. 7

C. 9✅

D. 5

 

*(96) قرآن مجید کی کس سورۃ میں حضرت نوح علیہ السلام کی عمر نو سو پچاس سال بتائی گئی ہے؟* 

A. سورہ عنکبوت ✅

B. سورہ یونس 

C. سورہ رحمن 

D. سورہ قمر

 

*(97) اہل اسلام کو قرآن مجید کی ایک قرأت پر جمع کرنے کا مشورہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو کس صحابی رضی اللہ عنہ نے دیا؟* 

A. حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ 

B. حضرت حذیفہ ابن یمان رضی اللہ عنہ ✅

C. حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ 

D. حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ

 

*(98) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کس سورۃ کے ذریعے اعلانیہ تبلیغ کا حکم دیا گیا تھا؟* 

A. سورہ علق 

B. سورہ مدثر ✅

C. سورہ نوح

D. سورہ بروج

 

*(99) وہ کونسی سورۃ ہے جس کی صرف ایک آیت حجۃ الوداع کے دن مکہ میں نازل ہوئی اور باقی پوری سورۃ مدینہ منورہ میں نازل ہوئی؟* 

A. سورہ احقاف

B. سورہ طور 

C. سورہ رحمن ✅

D. سورہ طارق

 

*(100) سورہ بقرہ کے بعد سب سے زیادہ آیات کس سورۃ میں ہے؟* 

A. سورہ توبہ 

B. سورہ ہود 

C. سورہ شعراء ✅

D. سورہ نجم

 

*****************************

 

پیشکش: 

*بغدادیہ آرگنائزیشن کڈپہ*

و

*جامعہ اسلامیہ ویتیم خانہ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کڈپہ*