NotoSansArabicFont

تازہ ترین

latest

جب تم اللہ سے جنت مانگو تو فردوس مانگو

  جامع الترمذي # ٢٥٣١  Jam e Tirmizi # 2531  عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، أَنّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ ف...

 

جامع الترمذي # ٢٥٣١ 

Jam e Tirmizi # 2531 

عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، أَنّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ فِي الْجَنَّةِ مِائَةُ دَرَجَةٍ مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، ‏‏‏‏‏‏وَالْفِرْدَوْسُ أَعْلَاهَا دَرَجَةً وَمِنْهَا تُفَجَّرُ أَنْهَارُ الْجَنَّةِ الْأَرْبَعَةُ، ‏‏‏‏‏‏وَمِنْ فَوْقِهَا يَكُونُ الْعَرْشُ، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا سَأَلْتُمُ اللهَ فَسَلُوهُ الْفِرْدَوْسَ .

Ubadahؓ bin As-Samit narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “In Paradise, there are a hundred levels, what is between every two levels is like what is between the heavens and the earth. Al-Firdaus is its highest level, and from it the four rivers of Paradise are made to flow forth, and above it is the Throne (of Allah). So when you ask Allah, ask Him for Al-Firdaus.”

حضرت عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں سو درجے ہیں اور ہر دو درجہ کے درمیان اتنا ہی فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے، درجہ کے اعتبار سے فردوس اعلیٰ جنت ہے، اسی سے جنت کی چاروں نہریں بہتی ہیں اور اسی کے اوپر (الله کا) عرش ہے، لہٰذا جب تم اللہ سے جنت مانگو تو فردوس مانگو“۔

_(قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر اوپر والی جنت نیچے والی جنت سے بڑی ہے، اور جنت الفردوس سب سے اعلٰی بھی ہے اور بڑی بھی۔ قرآن مجید سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ جنت مانگنے سے خوش ہوتا ہے اور احادیث سے یہ عمل مسنون ہونا ثابت ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جنت الفردوس عطا فرمائے ۔ آمین)