NotoSansArabicFont

تازہ ترین

latest

چھینکنے کے عمل پردعائیہ کلمات

صحيح البخاري # ٦٢٢٤  Sahih Bukhari # 6224 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ...



صحيح البخاري # ٦٢٢٤ 
Sahih Bukhari # 6224

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلِ «الْحَمْدُ لِله» ، وَلْيَقُلْ لَهُ أَخُوهُ أَوْ صَاحِبُهُ «يَرْحَمُكَ اللهُ» ، فَإِذَا قَالَ لَهُ : يَرْحَمُكَ اللهُ ، فَلْيَقُلْ «يَهْدِيكُمُ اللهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ» .

Narrated Abu Hurairaؓ that *the Prophet ﷺ said: "If anyone of you sneezes, he should say 'Al-Hamduli l-lah' (Praise be to Allah), and his (Muslim) brother or companion should say to him, 'Yar-hamuka-llah' (May Allah bestow his Mercy on you). When the latter says 'Yar-hamuka-llah', the former should say, 'Yahdikumul-lah wa Yuslih balakum' (May Allah guide you and set your affairs in order)."

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی چھینکے تو «الحمد الله» کہے اور اس کا (مسلمان) بھائی یا اس کا ساتھی «يَرْحَمُكَ اللهُ» (اللہ تم پر رحم فرمائے) کہے۔ جب ساتھی «يَرْحَمُكَ اللهُ» کہے تو اس کے جواب میں چھینکنے والا کہے «يَهْدِيكُمُ اللهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ» (اللہ آپ کو ہدایت دے اور آپ کے معاملات درست فرمائے)۔“

_(چھینکنے کے عمل پر چھینکنے والے کے لئے دعائیہ کلمات تمام آسمانی مذاہب میں ہیں۔ تاہم آپ ﷺ نے چھینک پر صرف ایک دعا کی بجائے باہمی دعاؤں کے تبادلے کی تعلیم فرمائی۔ آخری جواب میں 'اصلاحِ بال' کی دعا بہت جامع ہے، جس میں ذہنی سکون، قلبی اطمینان اور دنیاوی امور کی درستی سب شامل ہیں۔ اللہﷻ ہمیں ان مسنون آداب کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔)