NotoSansArabicFont

تازہ ترین

latest

سب سے بڑا بہتان اور سخت جھوٹ

  صحيح البخاري # ٣٥٠٩  Sahih Bukhari # 3509  [عن] وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ...

 


صحيح البخاري # ٣٥٠٩ 

Sahih Bukhari # 3509 


[عن] وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :    «إِنَّ مِنْ أَعْظَمِ الْفِرَى أَنْ يَدَّعِيَ الرَّجُلُ إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ أَوْ يُرِيَ عَيْنَهُ مَا لَمْ تَرَ أَوْ يَقُولُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَمْ يَقُلْ» .


Narrated Wathilaؓ bin Al-Asqa that Allah's Messenger (ﷺ) said: “Verily, one of the worst lies is to claim falsely to be the son of someone other than one's real father, or to claim to have had a dream one has not had, or to attribute to Allah's Messenger (ﷺ) what he (ﷺ) has not said.” 


حضرت واثِله بن الأَسْقَع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بڑا بہتان اور سخت جھوٹ یہ ہے کہ آدمی اپنے باپ کے سوا کسی اور کو اپنا باپ کہے، یا جو چیز اس نے خواب میں نہیں دیکھی اس کے دیکھنے کا دعویٰ کرے، یا رسول اللہ (ﷺ) کی طرف ایسی بات منسوب کرے جو آپ (ﷺ) نے نہ فرمائی ہو۔“


_*(متواتر احادیث سے یہ بات ثابت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے جھوٹی بات منسوب کرنے کی سزا آگ کا ٹھکانا ہے۔ اس فرمان سے معلوم ہوتا ہے کہ جھوٹے خواب بیان کرنا اور اپنے نسب میں تبدیلی کرنا بھی اسی قبیل کے بڑے گناہ ہیں۔ اور جو رسول اللہ ﷺ سے منسوب کر کے جھوٹا خواب سنائے، وہ تو گویا دہرے گناہ کا مرتکب ہوا۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں ایسے گناہوں سے اور ایسا کرنے والوں کے شر سے محفوظ فرمائے۔ آمین)