صحیح البخاري # ٣٣٧٠ Sahih Bukhari Hadees # 3370 [عن] كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ ، قَالَ : سَأَلْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم...
صحیح البخاري # ٣٣٧٠
Sahih Bukhari Hadees # 3370
[عن] كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ ، قَالَ : سَأَلْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، كَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ؟، فَإِنَّ اللهَ قَدْ عَلَّمَنَا كَيْفَ نُسَلِّمُ عَلَيْكُمْ ، قَالَ : «قُولُوا : اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» .
K'abؓ bin `Ujrah said: We asked the Messenger of Allah ﷺ, saying, "O Allah's Messenger! How should the grace (salah) be sent upon you people of the household (Ahl al-Bayt)? For Allah has already taught us how to send greetings of peace (Salam) upon you." He ﷺ said, "Say: O Allah! Send Your grace upon Muhammad and upon the family of Muhammad, as You sent grace upon Ibrahim and upon the family of Ibrahim. Indeed, You are Praiseworthy and Glorious. O Allah! Send Your blessings upon Muhammad and upon the family of Muhammad, as You sent blessings upon Ibrahim and upon the family of Ibrahim. Indeed, You are Praiseworthy and Glorious."
کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا، "اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ پر، یعنی اہل بیت پر درود کیسے بھیجا جائے؟ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ ﷺ پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو سکھا دیا ہے۔" آپ ﷺ نے فرمایا، "یوں کہا کرو: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» (اے اللہ! رحمت نازل فرما محمد ﷺ پر اور محمد ﷺ کی آل پر، جس طرح تو نے رحمت نازل فرمائی ابراہیمؑ پر اور ابراہیمؑ کی آل پر۔ یقیناً تو ہی تعریف والا اور بزرگی والا ہے۔ اے اللہ! برکت نازل فرما محمد ﷺ پر اور محمد ﷺ کی آل پر، جس طرح تو نے برکت نازل فرمائی ابراہیمؑ پر اور ابراہیمؑ کی آل پر۔ یقیناً تو ہی تعریف والا اور بزرگی والا ہے۔)"
_*(یہ درود پاک کے سب سے زیادہ مشہور الفاظ ہیں جو کہ اکثریت نماز میں بھی پڑھتی ہے۔ اللہﷻ ہمیں اپنے محبوب ﷺ پر زیادہ سے زیادہ درود بھیجنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین)
