صحيح البخاري # ٦١٤ Sahih Bukhari # 614 عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، *أَنّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ...
صحيح البخاري # ٦١٤
Sahih Bukhari # 614
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، *أَنّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ النِّدَاءَ ، «اَللّٰهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا ۨالْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا ۨالَّذِي وَعَدْتَهُ» ، حَلَّتْ لَهُ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
Narrated Jabirؓ bin `Abdullahؓ that Allah's Messenger (ﷺ) said: Whoever, after listening to the Adhan (for the prayer) says, {ALLAHUMMA RABBA HAZIHID DA'WATIT TAAMATI WASSALAATIL QAAIMATI AATI MUHAMMADANIL WASEELATA WAL FADHEELATA WAB'ATH HU MAQAAMAM MAHMOODANILAZI WA 'ADTAHU.} 'O Allah, the Lord of this perfect call and of the prayer being established! Give Muhammad (ﷺ) Al-Wasila (the unique station in Paradise) and Al-Fadila (high honour) and raise him to Al-Maqam-al-Mahmud, which You have promised him,' will be granted my intercession for him on the Day of Resurrection.
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا: جس نے اذان سن کر یہ دعا پڑھی «اَللّٰهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا ۨالْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا ۨالَّذِي وَعَدْتَهُ» ”اے اللہ! اس کامل پکار کے رب اور کھڑی ہونے والی نماز کے رب! محمد (ﷺ) کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما اور انہیں اس مقامِ محمود پر بلند کر دے جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے“، تو اس کے لیے قیامت کے دن میری شفاعت ضروری ہو گی۔
مقامِ محمود وہ عظیم مرتبہ ہے جہاں تمام مخلوق آپ ﷺ کی تعریف کرے گی اور اسی مقام پر آپ ﷺ کو "شفاعتِ عظمیٰ" کا حق عطا کیا جائے گا۔ آپ ﷺ کی طرف سے شفاعت کے اتنے بڑے وعدے کے باوجود کتنے ہی مسلمان ہیں جنہیں اس دعا کی اہمیت کا علم ہی نہیں۔ ہمیں چاہئے کہ نہ صرف خود پڑھیں، بلکہ اپنی اولادوں اور اپنے زیرِ اثر مسلمانوں کو بھی اس دعا کو اپنا مستقل معمول بنانے کی تلقین کریں۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں اپنے محبوب ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے۔ آمین)
.jpg)