صحيح مسلم # ٢٧٥٠ Sahih Muslim # 2750 عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْه...
صحيح مسلم # ٢٧٥٠
Sahih Muslim # 2750
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ صَوْمِ الِاثْنَيْنِ؟ فَقَالَ: «فِيهِ وُلِدْتُ وَفِيهِ أُنْزِلَ عَلَيَّ» .
Abu Qatada Ansariؓ reported that Allah's Massenger (ﷺ) was asked about fasting on Monday, whereupon he (ﷺ) said, "It is (the day) when I was born and revelation was sent down to me."
ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم سے سوموار کے روزے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا، "میں اسی دن پیدا ہوا اور اسی دن مجھ پر (قرآن) نازل کیا گیا۔"
_*(آپ ﷺ نے سوموار کے روزے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی تھی کہ اس دن لوگوں کے اعمال پیش ہوتے ہیں اور آپ ﷺ کو اس وقت میں روزے سے ہونا پسند تھا۔ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ﷺ اپنی ولادت اور نبوت کی نسبت سے بھی سوموار کا روزہ رکھتے تھے۔ یعنی آپ ﷺ کی ولادت و بعثت کی نعمت کا شکر ادا کرنے کا مسنون طریقہ ہر سوموار کو روزہ رکھنا ہے۔ تاہم اس روزے کو واجب یا فرض نہیں سمجھنا چاہئے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں اپنے محبوب ﷺ کی ہر سنت پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین)
