سنن أبي داؤد # ٤٧٩٨ Sunnan e Abu Dawood # 4798 عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ...
سنن أبي داؤد # ٤٧٩٨
Sunnan e Abu Dawood # 4798
عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَيُدْرِكُ بِحُسْنِ خُلُقِهِ دَرَجَةَ الصَّائِمِ الْقَائِمِ .
Narrated Ummul Muminin Aishah ؓ: I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say, "By his good character, a believer will attain the degree of one who prays during the night and fasts during the day."
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا کہ "مومن اپنے اچھے اخلاق و کردار سے ایک لگاتار روزے رکھنے اور راتوں کو قیام کرنے والے کا درجہ پا لیتا ہے۔"
_*(سورة القلم ميں خود اللہ سبحانہ وتعالی نے رسول اللہ ﷺ کے خُلُقٍ عظيم پر ہونے کی گواہی دی ہے۔ خُلُق میں اخلاق اور کردار دونوں شامل ہیں۔ ایسا مؤمن سچا، ایماندار، عہد کا پابند، سخی، نرم خو، معاف کر دینے والا اور متواضع ہوتا ہے۔ ایسی خوبیوں والا مومن نفلی نمازوں اور نفلی روزوں کے مقابلے میں زیادہ اجر پا جاتا ہے۔ اللہ ہمیں خود اچھا اخلاق و کردار اپنانے کی، اور اپنے گھروں اور معاشرے کی کردار سازی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین)
