صحيح البخاري # ٣٨٢٠ Sahih Bukhari # 3820 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : أَتَى جِبْرِيلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ ع...
صحيح البخاري # ٣٨٢٠
Sahih Bukhari # 3820
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : أَتَى جِبْرِيلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : «يَا رَسُولَ اللهِ هَذِهِ خَدِيجَةُ قَدْ أَتَتْ مَعَهَا إِنَاءٌ فِيهِ إِدَامٌ أَوْ طَعَامٌ أَوْ شَرَابٌ , فَإِذَا هِيَ أَتَتْكَ فَاقْرَأْ عَلَيْهَا السَّلَامَ مِنْ رَبِّهَا وَمِنِّي وَبَشِّرْهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ» .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: جبریل علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور کہا، "یا رسول اللہ ﷺ! خدیجہ رضی اللہ عنہا آپ ﷺ کے پاس ایک برتن لئے آ رہی ہیں جس میں سالن یا (فرمایا) کھانا یا (فرمایا) پینے کی چیز ہے۔ جب وہ آپ ﷺ کے پاس آئیں تو ان کے رب کی جانب سے انہیں سلام پہنچا دیں اور میری طرف سے بھی؛ اور انہیں جنت میں موتیوں کے ایک محل کی بشارت دے دیجئے گا جہاں نہ شور و ہنگامہ ہو گا اور نہ تکلیف و تھکن ہو گی۔
_*(یہ حدیث حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بلند مرتبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سب سے بڑا شرف یہ ہے کہ اللہ رب العزت نے بذاتِ خود جبریل علیہ السلام کے ذریعے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو سلام بھیجا۔ یہ اعزاز کسی اور صحابیہ یا ام المؤمنین کے لئے ثابت نہیں ہے کیونکہ دنیا میں انہوں نے اسلام کے لئے بےمثال قربانیاں دیں اور آپ ﷺ کی بہترین ساتھی کے حیثیت سے خدمت کی۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں آپ ﷺ کے اہل بیت کا صحیح احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین)
Narrated Abu Hurairaؓ: Jibril (Gabriel) came to the Prophet (ﷺ) said: "O Messenger of Allah, Khadijahؓ is coming to you with a dish of food or soup or drink. When sheؓ comes to you, give her greetings from her Lord and from me, and give her the glad tidings of a palace in Paradise made of pearls, wherein there will be neither noise nor fatigue."
(Allah has granted a specially high status to Khadijahؓ who bore maximum hardships and troubles in supporting our Holy Prophet (ﷺ). May Allah bless us with the ability to understand the exalted status of Ahl al-Bait who faced extraordinary hardships in this world for the cause of Islam. Aameen)
