Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

امـرالــــــمـومــنــیــن کـــــی ســــواری

     امـرالــــــمـومــنــیــن کـــــی ســــواری   ایک دفعہ امیرالمومنین حضرت عمر فاروقؓ کو دوپہر کے وقت کسی ضروری کام کے لیے گھر سے باہر جا...



     امـرالــــــمـومــنــیــن کـــــی ســــواری 


 ایک دفعہ امیرالمومنین حضرت عمر فاروقؓ کو دوپہر کے وقت کسی ضروری کام کے لیے گھر سے باہر جانا پڑا ، آپ نے سر پر چادر ڈالی اور نکل کھڑے ہوئے ، پھر کام پورا کرکے واپس ہوئے لیکن دھوپ اور گرمی کی وجہ سے بہت تھک چکے تھے ، اتنے میں آپ کی نظر گدھے پر سوار ایک غریب آدمی پر پڑی جو کسی کا غلام تھا ۔ آپ نے اس سے درخواست کی کہ بھائ میں بہت تھک گیا ہوں ، اس لیے مجھے اپنے گدھے پر بٹھا لو ۔*

    وہ غلام آپ کو پہچانتا تھا ، فوراً گدھے سے اتر پڑا اور اسے سواری کے لیے آپ کی خدمت میں پیش کر دیا ۔*

     *امیرالمومنین نے فرمایا : نہیں ، میں اپنے آرام کے خاطر تمھیں تکلیف نہیں دے سکتا ، تم اپنے گدھے پر سوار ہو جاو اور میں تمھارے پیچھے بیٹھ جاوں گا ۔*

     *پھر آپ نے غلام کو گدھے پر سوار کرایا اور خود اس کے پیچھے بیٹھ گیے ، اسی حالت میں مدینہ کی گلیوں میں داخل ہوئے ، تو لوگ انھیں ایک غلام کے پیچھے گدھے پر سوار دیکھ کر حیران رہ گئے کہ امیرالمومنین گدھے پر ...........وہ بھی ایک غلام کے پیچھے ..........، لیکن امیرالمومنین حضرت عمر فاروقؓ نے اس کو عار نہیں سمجھا ، کیوں کہ وہ اپنے آپ کو مسلمانوں کا بادشاہ نہیں بلکہ خادم سمجھتے تھے ۔*

     *پیارے ساتھیوں ! اگر تم بھی بڑے ہوکر بڑے آدمی بن گئے اور اللہ تعالی نے تمھیں عزت دے دی ، تو تم بھی چھوٹوں اور ماتحتوں کے ساتھ شفقت بھرا معاملہ کرنا ، ان کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے میں عار محسوس نہ کرنا اور خود کو ان کا خادم سمجھنا ۔
_*عـمـدہ قـسم کـے سـبـق آمــوز کــہانیـاں واقــعات حـکایـات شیــخ سـعـدی صـاحـب کی  کہـــانیـاں کــیلئے آج ہی ہــمـارا واٹس ایپ گروپ لــنـک سـے  جــوائن کـریں ثـواب اور صـدقـہ جــاریہ کـی نـیّـت سـے آپ مـمبـران اس پــوسٹ کـواور اس لـنـک کـو