Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

اسے لائک کرتے ہوئے شیطان آپ کو روکے گا

آج فیس بک کھولنے کی بعد جو پہلی پوسٹ دیکھی وہ اس میں خانہ کعبہ کی تصویر کے اوپر لکھا تھا "کوئی کافر ہی ہو گا جو اسے شئیر نہ کرے ۔ دوسری...

آج فیس بک کھولنے کی بعد جو پہلی پوسٹ دیکھی وہ اس میں خانہ کعبہ کی تصویر کے اوپر لکھا تھا "کوئی کافر ہی ہو گا جو اسے شئیر نہ کرے ۔
دوسری پوسٹ میں قرآن مجید کی ایک آیت کے ساتھ درج تھا کہ"اسے لائک کرتے ہوئے شیطان آپ کو روکے گا۔"
تیسری پوسٹ میں ایک نعرہ درج تھا اور ساتھ ایک تحریر درج تھی "اس نعرہ کا جواب ایک حلالی ہی دے گا۔"

میں اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہوں کہ کوئی خانہ کعبہ کی تصویر نہ شئیر کرنے سے کافر، آیت کو لائک نہ کرنے سے شیطان کا ساتھی اور نعرے کا جواب نہ دینے سے حرامی کیسے ہو سکتا ہے؟ کوئی فیکٹری پوسٹ شیئر کرنے سے کیسے بند ہو سکتی ہے یا کفر کے ایوان کیسے لرز سکتے ہیں؟

ایسی بیمار ذہنیت کے حامل افراد سے گزارش ہے کہ وہ ایسی پوسٹ شئیر کرنے سے گریز کریں! اور سادہ لوح لوگوں کو گمراہ نہ کریں۔ لوگوں سے بھی گذارش ہے کہ خاص طور پر ایسی کسی بھی پوسٹ کو ہرگز شیئر نہ کریں۔ شیئر کرنے سے آپ ان گندے لوگوں کے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کا ذریعہ بن رہے ہوتے ہیں اور اللہ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اپنے ہی دین اسلام کی خود توہین کر رہے ہوتے ہیں۔

ذرا سوچئے ۔۔۔!!!
بلکہ ایسی ہر پوسٹ اور اس کو شیئر کرنے والے کو بلاک کر دیجیئے جس میں ہمارے اللہ ، ہمارے آقا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ہمارے دین اسلام کی ذرہ برابر بھی توہین کا شائبہ ہو ۔
🔰WJS🔰