Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

عامر اور خالد

عامر اور خالد دو بھائی تھے۔ عامر کم گو، تنہائی پسند اور خالد عادات و اطوار، ملنے جلنے اور گفتگو کرنے میں عامر سے الگ۔ عامر خاموش طبیعت اور خ...


عامر اور خالد دو بھائی تھے۔ عامر کم گو، تنہائی پسند اور خالد عادات و اطوار، ملنے جلنے اور گفتگو کرنے میں عامر سے الگ۔ عامر خاموش طبیعت اور خالد گفتار کا غازی۔ عامر تنہائی پسند اور خالد محفلوں کی جان۔ عامر کی دوستی صرف کتابوں کے ساتھ۔ خالد کی دوستی مختلف صلاحیتوں کے لوگوں کے ساتھ۔ خالد کو لوگ ہمیشہ یہی کہتے کہ یہ تو بے کار ہے دن و رات صرف گپے کرنے میں وقت ضائع کرتا ہے۔ جبکہ عامر کو ہر کوئی یہی کہتا کہ بہت کامیاب ہوگا۔ عامر ہمیشہ کلاس کا ٹاپر رہا۔ جبکہ خالد پورے اسکول کے کسی بھی طرح کے مسئلے حل کرنے میں سب سے آگے ہوتا۔ تحریری مقابلہ ہو عامر پہلی پوزیشن۔ تقریری مقابلہ ہو تو خالد فرسٹ۔ 

خالد چونکہ مسائل کے حل میں سب سے آگے ہوتا اس لئے خوب نئے نئے آئیڈیاز لاتا۔ اکثر اساتذہ اور طلبہ اسکی آئیڈیاز پہ
 ہنستے۔ لیکن وہ اپنی دھن میں مست۔
 
کیا نئے تجربات، نئے انکشافات اور نئی ایجادات عامر کرے گا یا خالد۔ آپ کا جواب کیا ہوگا۔؟  
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا بیٹا عامر کی طرح صرف کتابی کیڑا ہونا چاہئے تو بھی غلط اور خالد کی طرح پڑھائی لکھائی کے
 علاوہ ہر کام میں آگے ہو، وہ بھی غلط۔ 

دونوں طرح کی ایکٹیویٹیز میں توازن ہونا چاہئے۔ صرف کتابی کیڑا بن کے جو بچہ زندگی گزارتا ہے اس کو مستقبل میں بہت سارے چیلینجز کا سامنا ہوتا ہے۔ اس لئے بچے کے اندر سوشل انٹیلیجنس پیدا کیجئے۔ اس کو رشتے ناطے، دوست احباب، سوسائیٹی و سماج کے بارے میں معلوم ہونا ضروری ہےتبھی وہ دوسروں کے لئے کچھ کرپائے گا۔ 

بچے کو اننوویٹیو بنائیے۔ نئے انیشئیٹ لینے میں بچوں کی حوصلہ افزائی کیجئے خواہ آپ کا اپنا بچہ ہو یا کوئی اور ہو۔ 
صدقہ و خیرات کا جذبہ پروان چڑھائیے۔ بچوں کا مزاج ہمیشہ دینے والا بنانا چاہیے۔ ایثار و قربانی کا سبق پڑھائیے۔ خود بھی کیجئے اور بچوں کے اندر بھی یہ جذبہ پروان چڑھائیے

تحریر،، ڈاکٹر محمد اسلم 
انتخاب،، عابد چوہدری 

 *برائے مہربانی پوسٹ کو شئیر کیا جائے کاپی پیسٹ نہ کیا جائے* 


          *🌼Join🌼*

   🇵🇰 اپنے بچوں کی اچھی تربیت اورتربیہ گروپ کی مزید تحریریں اور ویڈیوز اور روزانہ قرآنی، اصلاحی اور سبق آموز *کہانی* حاصل کرنے اور واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے اس نمبر پر *تربیہ* لکھ کر واٹس ایپ میسج کریں
03459277238 

۔