Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

واقعہ: ‏ایک ‏حجام ‏اور ‏بچے ‏کے ‏بال

 ✍ حضرت جنیدؒ بغدادی کہتے ہیں کہ ایک دن میرے استاد نے کہا کہ تمہارے بال بہت بڑھ گئے ہیں، اب کٹوا کے آنا۔ پیسے کوئی پاس تھے نہیں۔ حجام کی دکا...



 ✍ حضرت جنیدؒ بغدادی کہتے ہیں کہ ایک دن میرے استاد نے کہا کہ تمہارے بال بہت بڑھ گئے ہیں، اب کٹوا کے آنا۔ پیسے کوئی پاس تھے نہیں۔ حجام کی دکان کے سامنے پہنچا تو وہ ایک گاہک کے بال کاٹ رہا تھا ۔
میں نے قریب جا کر عرض کیا چاچا جان ! اللّٰہ کے نام پہ بال کاٹ دو گے؟ یہ سنتے ہی حجام نے گاہک کو سائیڈ پر کیا اور کہنے لگا؛ آؤ بیٹا بیٹھو، میں ابھی تمہارے بال کاٹتا ہوں، پیسوں کے لئے تو روز کاٹتا ہوں۔ وہ خوشی سے پھولا نہ سما رہا تھا۔ اب اس نے میرا سر چوم کے کرسی پہ بٹھایا۔ روتا جاتا اور بال کاٹتا جاتا ۔ حضرت جنیدؒ بغدادی نے سوچا، زندگی میں جب کبھی پیسے ہوئے تو ان کو ضرور کچھ دوں گا ۔۔۔

عرصہ گزر گیا، یہ بڑے صوفی بزرگ بن گئے ۔
ایک دن ملنے کے لئے گئے، واقعہ یاد دلایا اور کچھ رقم پیش کی، تو حجام کہنے لگا؛
جنید ! تو اتنا بڑا صوفی ہو گیا، تجھے اتنا نہیں پتہ چلا کہ جو کام اللّٰہ کے لئے کیا جائے، اس کا بدلہ مخلوق سے نہیں لیتے ۔ ۔ ۔ !!! 🌴 

کیا آپ لوگوں کی مدد عزت حاصل کرنے یا دادا وصول کرنے کے لئے کرتے ہیں؟  ذرا سوچئے !