Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

سجدہ ‏کرنےکاطریقہ

  و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ   سجدہ کرنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ سجدہ میں جاتے ہوئے پہلے گھٹنوں کو زمین پر لگایا جائے، پھر ہات...


 

و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 

سجدہ کرنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ سجدہ میں جاتے ہوئے پہلے گھٹنوں کو زمین پر لگایا جائے، پھر ہاتھ پھر ناک اور آخر میں پیشانی زمین پر رکھی جائے۔ جب سجدے سے اٹھے تو پھر اس کے برعکس عمل کرے یعنی پیشانی سب سے پہلے زمین سے اٹھائی جائے پھر ناک پھر ہاتھ اور آخر میں گھٹنے اٹھائے جائیں۔ حدیث مبارکہ میں اس کی وضاحت ان الفاظ میں کی گئی ہے کہ:

 

عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ رَاَيْتُ النَّبِيَّ صلیٰ الله عليه وآله وسلم إِذَا سَجَدَ وَضَعَ رُکْبَتَيْهِ قَبْلَ يَدَيْهِ وَإِذَا نَهَضَ رَفَعَ يَدَيْهِ قَبْلَ رُکْبَتَيْهِ

 

’’حضرت وائل بن حجر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں نے حضورنبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا جب سجدہ کرتے تو اپنے گھٹنوں کو ہاتھوں سے پہلے رکھتے اور جب اٹھتے تو ہاتھوں کو گھٹنوں سے پہلے اٹھاتے۔‘‘

 

ابي داود، السنن، 1: 222، رقم: 838، دار الفکر

ترمذي، السنن، 2: 56، رقم: 268، دار احياء التراث العربي بيروت

ابن ماجه، السنن، 1: 286، رقم: 882، دار الفکر بيروت

دارمي، السنن، 1: 347، رقم: 1320، دار الکتاب العربي بيروت

نسائي، السنن الکبری، 1: 229، رقم: 676، دار الکتب العلمية بيروت

ابن حبان، الصحيح، 5: 237، رقم: 1912، مؤسسة الرسالة بيروت

 

فقط و اللہ اعلم۔

 

مفتی ڈاکٹر سلمان صاحب لاہور