Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

زندگی کے فیصلے کیسے کریں

حضرت معاذ کے بارے میں ہے کہ آپ کو یمن بھیجتے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم کیسے فیصلے کرو گے؟ انہوں نے عرض کی: کتاب اللہ کے س...




حضرت معاذ کے بارے میں ہے کہ آپ کو یمن بھیجتے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم کیسے فیصلے کرو گے؟ انہوں نے عرض کی: کتاب اللہ کے ساتھ , فرمایا اگر اس میں نہ پاؤ تو؟ عرض کی: سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر اس میں بھی نہ پاؤ تو؟  عرض کی: میں اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا۔  تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے سینے پر  ہاتھ مارا اور کہا تمام تعریفیں اس رب کے لئے ہیں جس نے رسول کے نمائندے کو اس بات کی توفیق دی جس سے اللہ کا رسول راضی ہے۔

تفسیر ابن کثیر 
سورہ حجرات 
صفحہ 356