Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

کاش آپ دیکھ سکتے یہ دنیا کتنی خوبصورت ہے

ایک دوست کے ڈیرے پر ایک نابینا حافظ جی سے ملنا ہوا جو میرے اس دوست کی والدہ ماجدہ کی قبر پہ روزانہ تلاوت کی خدمت پہ مامور ہیں. گپ شپ ...




ایک دوست کے ڈیرے پر ایک نابینا حافظ جی سے ملنا ہوا جو میرے اس دوست کی والدہ ماجدہ کی قبر پہ روزانہ تلاوت کی خدمت پہ مامور ہیں. گپ شپ کے دوران میں نے حافظ صاحب کا تفصیلی تعارف حاصل کیا تو معلوم ہوا کہ شہر کے نواح میں چند ایکڑ زمین کے مالک ہیں. بیوی، دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے ساتھ ذاتی مکان میں مقیم ہیں اور والدہ ابھی حیات ہیں.

دورانِ گفتگو میں نے پوچھا حافظ صاحب رنگ کا مطلب جانتے ہو؟ کہنے لگے میرے لئے یہ اک لفظ کے سوا کچھ نہیں، ہاں آنکھوں والے بتاتے ہیں کہ دو بالکل ایک جیسی چیزیں دیکھنے میں مختلف نظر آئیں تو ان کا رنگ مختلف ہوتا ہے۔

میں نے کہا حافظ صاحب، کاش آپ دیکھ سکتے یہ دنیا کتنی خوبصورت ہے۔ نہر کے کنارے سڑک اور درختوں کی قطار دور تک اور پھر اس کا موڑ کتنے بھلے لگتے ہیں۔ بہار میں پھول، سبزہ، طلوع و غروب کا منظر، چاندنی اور ستارے کیسے لگتے ہیں۔

میں نے پوچھا حافظ صاحب اگر تمہاری زمین اور مکان لے لیا جائے اور کچھ دیر کیلئے آنکھوں کو بینائی دے دی جائے تو کیسا ہے؟ کتنی دیر کی بینائی چاہو گے اور کیا کیا دیکھنا چاہو گے؟

حافظ صاحب گویا ہوئے، صاحب جی! مجھے یقین ہے کہ آپ کی دعا سے اللہ میری بینائی بحال کر سکتا ہے، لیکن مجھے نابینا رکھنے میں ضرور اس کی کوئی حکمت ہے اور میں اس پہ راضی ہوں۔ مجھ پہ اللہ کا بڑا کرم ہے، میں تھک کر گھر جاؤں تو میری بیوی میرے پاؤں دھو کر کچھ دیر تک انہیں نیم گرم پانی میں رکھتی ہے، پھر خشک کر کے مجھے لٹاتی ہے اور میرا جسم دباتی ہے، میں پانی مانگوں تو تین تین کٹورے آ جاتے ہیں ۔ بیٹے کہتے ہیں پہلے ہم لائے ہیں اور بیٹی کہتی ہے میں لائی ہوں۔ بیٹی میرے سینے پہ لیٹ کر میری اندھی آنکھیں چومتی ہے اور میری ماں نے مجھے بہت محبت سے پالا ہے اور ہر گھڑی دعائیں دیتی رہتی ہے۔

صاحب! مجھے پھر بھی سودا منظور ہے میرا سب کچھ لے کر  مجھے بینا کرا دیں۔ مجھےکہیں نہیں جانا، مجھے کوئی منطر اور رنگ نہیں دیکھنے۔ ہاں میں کچھ دیر کیلئے اپنی ماں کا چہرہ دیکھنا چاہتا ہوں، اپنی خدمت شعار بیوی، بیٹوں اور اندھی آنکھوں کو چومنے والی بیٹی کو دیکھنا چاہتا ہوں ... صرف ایک بار ...
فاشکروا یااولی الابصار ... بینائی والو شکر کرو.
🔰WJS🔰