Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

میاں بیوی میں آج کل دوری کا سب سے بڑا سبب موبائل فون جانتے ہو کیوں ہے ؟

میاں بیوی میں آج کل دوری کا سب سے بڑا سبب موبائل فون جانتے ہو کیوں ہے   ؟📱 👈️میاں بیوی کا رشتہ دنیا کے تمام رشتوں سے اس حوالے سے بہت منفرد...

میاں بیوی میں آج کل دوری کا سب سے بڑا سبب موبائل فون جانتے ہو کیوں ہے   ؟📱

👈️میاں بیوی کا رشتہ دنیا کے تمام رشتوں سے اس حوالے سے بہت منفرد ہے کہ ایک جانب تو ان کو ایک دوسرے کا لباس قرار دیا جاتا ہے اور قربت کے حوالے سے اس سے زیادہ نزدیکی کوئی رشتہ موجود نہیں ہے اور نازک اتنا ہے کہ صرف تین بول ان دونوں کی راہیں ہمیشہ کے لیے جدا کر سکتے ہیں-

👈️رشتے کی یہی نزاکت دونوں فریقین سے تعلق کے حوالے سے بہت سنجیدگی کا مطالبہ کرتی ہے مگر حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی طلاقوں کی شرح ان دونوں کے بیچ کوئی اور ہی کہانی بیان کر رہی ہے اور محسوس یہ ہونے لگا ہے کہ موجودہ دور کے میاں بیوی اس رشتے کی نزاکت کو نبھانے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں ماہرین ازدواج کے نزدیک بڑھتی ہوئی طلاقوں کی ایک بڑی وجہ موبائل فون ایڈیکشن بھی ہے-

📱️موبائل فون ایڈیکشن یا جس کو ماہرین نفسیات اسکرین ایڈیکشن کا نام بھی دیتے ہیں جوئے کے نشے کی طرح ہوتی ہے ایک عام انسان دن بھر میں سو سے لے کر نو سو دفعہ اپنے موبائل فون کی اسکرین کو دیکھتا ہے اور اس کا موبائل فون اس کے لیے دنیا کی ہر چیز اور ہر تعلق سے اہم ہو جاتا ہے جس کے اثرات لازمی طور پر اس کی ازدواجی زندگی پر بھی پڑتا ہے اور اس کو متاثر کرتا ہے -

💥1: چڑچڑا پن بڑھ جاتا ہے
موبائل فون ایڈیکشن میں مبتلا انسان کے لیے کسی کی بھی بات کو غور سے سننا ممکن نہیں ہو پاتا لہٰذا ایک چڑچڑا پن مزاج کا حصہ بن جاتا ہے جو باہمی تعلقات کو ناخوشگوار بنانے کا سبب بنتا ہے-

💥2: تعلق میں شک اور خدشات کو بڑھا دیتا ہے
موبائل فون انسان کو سوشل میڈیا پر ایکٹو کر دیتا ہے جس کے سبب ایسے تعلقات بھی وجود میں آجاتے ہیں جو جیون ساتھی کے لیے کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہو سکتے لہٰذا انسان ایسے تعلقات کو جب اپنے جیون ساتھی سے چھپانے کی کوشش کرتا ہے تو اس سبب رشتے میں دراڑ آجاتی ہے جو شک اور خدشات کو جنم دیتا ہے-

💥3: عملی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں
بیوی اگر اپنے دن کا زیادہ حصہ موبائل فون کے ساتھ گزارتی ہے تو اس کے روزمرہ کے کام لازمی طور پر اس سے متاثر ہوتے ہیں جب کہ اگر مرد اس ایڈیکشن میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کی عملی زندگی بھی اس سے متاثر ہوتی ہے جس کا براہ راست اثر آمدنی پر پڑتا ہے جس سے گھریلو مسائل میں اضافہ ہوتا ہے اس وجہ سے بھی باہمی تعلقات تنزلی کا شکار ہوتے ہیں-

💥4: ایک دوسرے کے ساتھ وقت نہیں گزار پاتے
موبائل فون انسانی زندگی کا وہ وقت بھی کھا جاتا ہے جو کہ گھر والوں کے لیے ہوتا ہے جس کے سبب ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع نہیں مل پاتا اور جو مسائل باہمی گفت و شنید سے حل کیے جا سکتے ہیں وہ بھی زیر التوا رہ جاتے ہیں اور اس سے فاصلوں میں اضافہ ہوتا ہے-


💥5: دوسروں کو دیکھ کر حسد کے جذبات
ہر وقت موبائل فون پر رہنے والے میاں بیوی ہر وقت اپنے جیون ساتھی کا موازنہ دوسروں سے کرتے رہتے ہیں جس سے ان میں بے اطمینانی پیدا ہوتی ہے اور ان کو اپنا جیون ساتھی برا لگنے لگتا ہے

اردو کی سچی کہانیاں گــــروپ★