Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

نماز میں صف کیسے بنائیں

   صفوں میں ترتیب   . اگر امام کے ساتھ ایک آدمی یا سمجھدار بچہ ھو تو وہ امام کے دائیں طرف اس طرح کھڑا ھوگا۔ کہ اس کے پاؤں کی انگلی...

 

 صفوں میں ترتیب

  . اگر امام کے ساتھ ایک آدمی یا سمجھدار بچہ ھو تو وہ امام کے دائیں طرف اس طرح کھڑا ھوگا۔ کہ اس کے پاؤں کی انگلیاں امام کی ایڑی کے برابر ھوں۔

  . اگر امام کے ساتھ دو یا زیادہ لوگ ھوں۔تو وہ امام کے پیچھے کھڑے ھوں گے۔ 

  . اگر مرد ،  بچے اور خواجہ سرا اکٹھے ھو جائیں تو پھر ترتیب یہ ھو گی کہ سب سے پہلے مرد پھر بچے پھر خواجہ سرا صفیں بنائیں گے۔

  . مردوں کے ساتھ اکیلا بچہ ھو تو وہ بچہ مردوں کی صف میں کھڑا ھو۔

  . اگر کافی بچے ھوں تو وہ مردوں کے پیچھے اپنی الگ  صف بنائیں۔ مردوں کی صف کو مکمل نہیں کریں۔
 
  . اگر ایک شخص مسجد میں داخل ھوا تو اس نے امام کو رکوع کی حالت میں پایا۔اور صفوں کے درمیان خلا تھا تو وہ اس خلا کو پُر کرے پھر تکبیر تحریمہ کہے۔ اگرچہ اس کی رکعت فوت ھی کیوں نہ ھو جائے۔

مفتی محمود الحسن لاہور