Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

بھکاری عورتوں کا مقدر

               👈 بھکاری عورتوں کا مقدر  کوپی پیسٹ ابو مطیع اللہ حنفی آپ نے بڑے شہروں میں دیکها ہوگا کہ وہاں لڑکیاں ا...




               👈 بھکاری عورتوں کا مقدر 
کوپی پیسٹ
ابو مطیع اللہ حنفی
آپ نے بڑے شہروں میں دیکها ہوگا کہ وہاں لڑکیاں اور عورتیں مانگنے والی پهر رہی ہوتی ہیں۔ کئی مرتبہ ایسے ہوتا ہے کہ آپ سٹاپ پر کهڑے ہوتے ہیں.اچانک کوئی شیشہ کهٹکٹاتا ہے، آپ دیکهتے ہیں تو مانگنے والی عورت نظر آتی ہے جب کوئی مانگنے والی عورت دروازہ کهٹکٹاتی ہے تو میرا دل کانپ جاتا ہے اور ذہن میں یہ بات آتی ہے کہ اے اللہ! یہ بهی تو کسی کی بیٹی ہوگی، کسی کی بہن ہو گی، کسی کی ماں ہوگی.آپ نے اس کا کیا مقدر بنایا کہ یہ غیر مردوں کے سامنے اپنے ہاتھ پهیلاتی پهرتی ہے، دهوپ میں دهکے کهاتی پهرتی ہے، کبهی اس کے پاس کبهی اس کے پاس اس پر کیسی کیسی نگاہیں پڑتی ہیں، اسے کیسی کیسی باتیں سننا پڑتی ہیں، کوئی دے دیتا ہے کوئی ٹھکرا دیتا ہے اور یہ مانگ مانگ کر ٹکڑے کها رہی ہوتی ہے
 آپ نے ہماری عورتوں کو گهر کے اندر پردے میں رہ کر من مرضی کی غذائیں پکا کر کهانے کی جو نعمت دی، ہم تو اس نعمت کا شکر بهی ادا نہیں کر سکتے اگر خدانخواستہ ہماری عورتوں کو بهی روٹی کے لئے گهر سے باہر نکلنا پڑتا تو کیا بنتا؟ یہ غیرتیں کدهر جاتیں؟
 ہماری عزتیں اس لئے محفوظ ہیں کہ گهر بیٹهے رزق مل جاتا ہے، ہم اپنی من پسند کے کهانے کهاتے ہیں۔ صبح اٹھ کر عورتیں میاں سے پوچهتی ہیں کہ آج کیا پکانا ہے یعنی اللہ رب العزت نے اتنا دیا ہوا ہے کہ جو چاہییں پکا سکتے ہیں یہ اللہ تعالی کا اتنا بڑا کرم ہے ہمیں اس نعمت پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیئے۔
از خطبات: حضرت مولانا شیخ ذوالفقار احمد نقشبندی دامت براکاتہم عالیہ۔