Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

سننِ نماز

*سبق نمبر : 65* سننِ نماز نماز میں جو امور سنت ھیں ۔ ان کو ادا کرنے سے نماز کامل ھو جاتی ھے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ن...


*سبق نمبر : 65*
سننِ نماز


نماز میں جو امور سنت ھیں ۔ ان کو ادا کرنے سے نماز کامل ھو جاتی ھے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے قریب تر ھو جاتی ھے۔ اور وہ سنن مندرجہ ذیل ھیں
 *1* . تکبیر تحریمہ کے وقت نمازی کا ، سر کو جھکائے بغیر ، سیدھا کھڑا ھونا اپنے ۔

 *2* .تکبیر تحریمہ سے پہلے ہاتھوں کو کانوں کے برابر اُٹھنا۔
 *((نوٹ))* 
عورت ہاتھ کندھوں تک اٹھائے گی۔

 *3* . ہاتھ اٹھاتے وقت ہتھیلیوں اور انگلیوں کا اندرونی حصہ قبلہ کی طرف رکھنا۔

 *4* . ہاتھ اٹھاتے وقت انگلیوں کو اپنے حال پر چھوڑنا ۔ نہ ھی اچھی طرح بند کرنا اور نہ ھی خوب کھولنا۔

 *5* . دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھتے ھوئے ناف کے نیچے رکھنا۔
 *((نوٹ))* 
عورت ہاتھوں کو سینے پر رکھے گی۔

 *6* . دائیں ہتھیلی کے اندرونی حصے کو بائیں ہتھیلی کے پشت پر رکھنا اور انگوٹھے اور شہادت والی انگلی کے ساتھ کلائی کے گرد حلقہ بنانا۔

 *7* .ناف کے نیچے ہاتھ رکھنے کے فوراً بعد ثناء پڑھنا

 *8* . سورۃ فاتحہ سے  پہلے تعوّذ (اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم )پڑھنا۔

 *9* . سورہ فاتحہ سے پہلے ہر رکعت میں تسمیہ (بسم اللہ الرحمٰن الرحیم) پڑھنا۔

 *10* . سورہ فاتحہ سے فارغ ھونے کے بعد آھستہ سے آمین کہنا۔

 *11* . قیام کی حالت میں دونوں پاؤں کے درمیان چار انگل کا فاصلہ رکھننا۔

 *12* . ظہر و فجر میں فاتحۃ کے بعد *طِوال المفصل* (حجرات تا بروج) ، عصر و عشاء میں  *اوساط المفضل** 
 ( بروج تا لم یکن )اور مغرب میں *قصار* *المفضل* (لم یکن تا والناس) پڑھنا۔

 *13* . فجر میں پہلی رکعت کو دوسری رکعت سے لمبا کرنا

 *14* . رکوع کی تکبیر کہنا۔

 *15* . رکوع کی حالت میں دونوں ہاتھوں کے ذریعے دونوں  گھٹنوں کو پکڑنا۔ اس حال میں کہ دونوں ہاتھوں کی انگلیوں خوب کھلی ھوئی ھوں۔ 

 *16* . رکوع کی حالت میں سر ، پیٹھ اور سرین تینوں ایک سیدھ میں ھوں۔

 *17* . رکوع میں کم از کم تین بار "سبحان ربی العظیم " کہنا۔

 *18* .رکوع کی حالت میں بازوؤں کو پہلوؤں سے جدا رکھنا۔

 *19* ۔رکوع سے سر اٹھاتے ھوئے امام کا
  "سمع اللہ لمن حمدہ"
 کہنااور *مقتدی* کا
 "ربنا ولک الحمد"
 کہنا اور *منفرد* کا دونوں کو کہنا۔

 *20* . سجود کی تکبیر کہنا 

 *21* .سجدے میں جاتے وقت پہلے گھٹنے ، پھر ہاتھ ، پھر ناک اور آخر میں پیشانی رکھنا۔

 *22* .سجدے سے اٹھنے کیلئے تکبیر کہنا

 *23* .سجدے سے دوسری رکعت کی طرف اٹھاتے ھوئے نہ بیٹھنا اور نہ ھی زمین پر سہارا لینا ۔
 *((نوٹ))* عذر کی صورت میں زمین پر ہاتھ سے سہارا لیا جا سکتا ھے

 *24* . جلسہ میں دونوں ہاتھوں کو رانوں پر رکھنا۔جیسا کہ تشھد میں رکھے جاتے ھیں۔

 *25* . تشھد میں بائیں پاؤں کو بچھا کر اس پر بیٹھنا اور دائیں پاؤں اس طرح کھڑا کرنا۔ کہ اس کی انگلیاں قبلہ رخ ھوں
 *((نوٹ))* 
عورت تشھد میں اپنی سرین پر اس طرح بیٹھے گی۔ کہ دونوں ران زمین پر رکھے گی۔دونوں پاؤں دائیں طرف نکالے گی۔ اس سارے عمل کو "تورک" کہتے ھیں۔

 *26* ۔  تشھد میں" اشھد ان لا الہ الا اللہ " ادا کرتے وقت شھادت کی انگلی" لا الہ" پر اٹھانا اور" الا اللہ" پر نیچے رکھنا۔

 *28* .ظھر ، عصر ، عشاء کے فرائض کی آخری دو رکعتوں میں اور مغرب کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کا تلاوت کرنا۔

 *28* .قعدہ اخیر میں درودشریف پڑھنا۔

 *29* . درودشریف کے بعد مسنون دعاؤوں میں سے کوئی دعا مانگنا۔

 *30* .سلام پھیرتے وقت دائیں بائیں چہرے کو گھمانا۔

 *31* .ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف منتقل ھوتے ھوئے امام کا تکبیرات بلند آواز سے کہنا اور مقتدی کا آھستہ آواز سے کہنا ۔ اسی طرح سلام بھی۔

 *32* . امام کا سلام پھیرتے وقت (سلامتی کی دعا میں) مقتدیوں ، کراما کاتبین اور نیک جنوں کی نیت کرنا
 *مقتدی* کا امام کی جانب سلام پھیرتے وقت مذکورین کے ساتھ ساتھ امام کی بھی نیت کرنا
اور *منفرد* کاصرف کراما کاتبین کی نیت کرنا۔

 *33* . دوسرے سلام میں آواز کو پہلے سلام کی بنسبت پست رکھنا۔

 *34* . پہلے دائیں جانب پھر بائیں جانب سلام پھیرنا۔ 

 *35* . مقتدی کے سلام کا امام کے سلام کے ساتھ ملا ھوا ھونا۔

 *36* .مسبوق کا امام کے دونوں سلاموں کا انتظار کرنا ۔ امام کے فارغ ھونے کے بعد مسبوق کا اٹھنا۔

 *(تمت سنن الصلاۃ بفضلہ تعالیٰ)*
مفتی محمود الحسن لاہور