Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

کیا غیر محرم کو دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

*مسئلہ #90*     سوال: (۱) اگر کسی عورت کے بال یہ چہرہ غیر محرم کو دکھائی دیں یا عورت کا سر (دوپٹے سے) ڈھکا ہوا نہ ہو اور غیر محر...




*مسئلہ #90*
 
 
سوال: (۱) اگر کسی عورت کے بال یہ چہرہ غیر محرم کو دکھائی دیں یا عورت کا سر (دوپٹے سے) ڈھکا ہوا نہ ہو اور غیر محرم کو دکھائی دے، تو کیا اس کو اس کو نماز پڑھنے کے لیے دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟

جواب:
(۱) عورت کا چہرہ یا سر اگر کسی غیر محرم کو نظر آجائے تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا، اس لیے دوبارہ وضو کی حاجت نہیں، ہاں اگر کوئی ناقض وضو امر پیش آجائے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔ (مثلاً؛ کسی بھی ایسی چیز جس سے سبیلین سے کچھ خارج ہو جائے) کوشش کریں کہ جب نماز کے لیے وضو کریں تو احتیاط کے ساتھ مسجد تک اپنی نظریں محفوظ رکھ کر پہنچ جائیں تاکہ وضو کے اصل انوارات حاصل ہو سکیں۔

فقط واللہ اعلم
مفتی ڈاکٹر سلمان صاحب لاہور