NotoSansArabicFont

تازہ ترین

latest

گفتار میں کسی کے صداقت نہیں رہی

  عابد نہیں رہے وہ عبادت نہیں رہی گفتار میں کسی کے صداقت نہیں رہی قرآن تو ہے گھر میں مسلمان کے مگر۔۔۔ ! افسوس کی ہے بات تلاوت ن...




 

عابد نہیں رہے وہ عبادت نہیں رہی

گفتار میں کسی کے صداقت نہیں رہی

قرآن تو ہے گھر میں مسلمان کے مگر۔۔۔!

افسوس کی ہے بات تلاوت نہیں رہی

ہم باعمل تھے پہلے تو دنیا اثر میں تھی

ہم بے عمل ہوئے تو شجاعت نہیں رہی

ہر کوئی کہہ رہا ہے یہی بات جانے کیوں

بچوں میں پہلے جیسی اطاعت نہیں رہی

سجدوں میں تھا خلوص دعائیں تھی با اثر

اب سجدے ہی نہیں تو ریاضت نہیں رہی

ایمان بِک چکا ہے سبھی خود غرض ہوئے

اس واسطے ہی قوم سلامت نہیں رہی

کہنے لگے ہیں دنیا کے سب حکمراں ریاؔض

حضرت عمرؓ سی اب وہ حکومت نہیں رہی