Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

اے اللہ عافیت، راحت، سکون، سکھ، چین، اطمینان، بردباری کی زندگی نصیب کرنا

اے اللہ ! تو نے جس طرح حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربانی کے وقت محفوظ رکھا, حضرت عیسی علیہ السلام کو سُولی پہ محفوظ رکھا, حضرت ابراہی...


اے اللہ ! تو نے جس طرح
حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربانی کے وقت محفوظ رکھا,
حضرت عیسی علیہ السلام کو سُولی پہ محفوظ رکھا,
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ سے محفوظ رکھا,
حضرت مُوسی علیہ السلام کو فرعون کے حملے سے محفوظ رکھا,
حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ میں محفوظ رکھا,
حضرت نُوح علیہ السلام کو طوفان سے کشتی میں محفوظ رکھا,
یااللہ ایسے ہی اپنی رحمت خاص سے  میری ان دُعاوں کو قبول کرلے  
 اسکو پڑھنے والے اور ان کے تمام گھر والوں کو ،ہر مسلمان، مومن کو ہر شر ، ہر مُصیبت، دُکھ، درد، آزماٸش، فکر، رنج، غم، افلاس، تنگی، بے برکتی، قرض، مرض، بھوک، بیماری، امراض، ہر پریشانی اولاد کے درد و غم سے اور ہلاکت والی موت سے محفوظ رکھنا۔

اور عافیت، راحت، سکون، سکھ، چین، اطمینان، بردباری اور نیک اعمال میں مستقل مزاجی کے ساتھ ایمان و بندگی والی اور برکتوں والی آسانیوں والی  خوبصورت زندگی عطاء فرمانا۔شھادت کئ موت سعادت کی زندگی نصیب کرنا۔سچا پکا نمازی مومن بنانا ۔
اے میرے مالک اولاد کو صالح و متقیوں کا امام بنانا ۔دنیا آخرت کی تمام بھلایئاں  جو تو نے اپنے خاص بندوں کو عطا کی ہیں اے اللہ وہ ہمیں بھی دے۔ پوری دنیا میں جہاں کہیں بھی تیرے دین کے لئے کوششںیں ہو رہی ہیں انکی مدد فرما اسلام کا غلبہ عطا کر۔ہمارے ملک پاکستان میں اسلام کا بول بالا کر  دے جو بھی اس میں کوششں کر رہے ییں ان کے اخلاص کو قبول کر لے۔
اے اللہ تعالی کیسی کا محتاج نہ کرنا صرف اپنا محتاج رکھنا۔ نعمتوں کے زوال سے بچا لینا ۔اے نعمتوں کے دینے والے دنیا آخرت کی تمام نعمتوں سے نوازنا۔ حساب نہ لینا یر طرح کی بیماری،  محتاجی، معذوری سے بچا لینا۔   مرتے دم تک عقیدہ درست رکھنا۔ایمان پہ کلمہ والی موت دینا ۔موت کا وقت آسان اور تھوڑا ہو۔اے مالک دو جہاں قبر کی منزلیں آساں کرنا حشر کی سختی سے بچا لینا
اے میرے مالک  اے میرے پاک رب اے عیبوں پہ پردہ ڈالنے والی زات اس دن ہمارے عیبوں پہ پردہ ڈال دینا اور تجھ سے  تیری رحمت کا واستہ دے کر مانگتی ہوں کہ اپنے محبوب کے سامنے شرمندہ ہونے سے بچا لینا اور انھیں ہماری وجہ سے  شرمندہ ہونے سے بچا لینا آمین یا رب العالمین۔
اس دُعا کو روکئے نہیں گردش میں رکھئے اس یقین کے ساتھ کہ سب کی آمین کے ساتھ ان شاء اللہ ہماری دعائیں بھی قبول ہوںگی۔