Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

کہانی - ماں کی آخری خواہش

افسانچہ عابدہ رحمانی بوڑھوں کی رہایش گاہ سے بیٹے کو اطلاع دی گئی کہ ماں کا آخری وقت ہے آکر ملاقات کرلو--بوڑھی ماں کی ذمہ داری بیٹ...



افسانچہ
عابدہ رحمانی
بوڑھوں کی رہایش گاہ سے بیٹے کو اطلاع دی گئی کہ ماں کا آخری وقت ہے آکر ملاقات کرلو--بوڑھی ماں کی ذمہ داری بیٹا نہیں اٹھا سکتا تھا اسلئے اسے کافی پہلے اس جگہ داخل کر چکا تھا - کبھی کبھار ملاقات کرنے آ جاتا تھا-  
جاں بلب ماں کی آخری سا عتیں تھیں بیٹے نے آکر پوچھا "امی آپکی کوئی خواہش ، میں آپکے لئے کیا کر سکتا ہوں ؟
" بیٹا اس جگہ چھت کا پنکھا لگوا دو- سخت گرمی   ہے --" ماں نے مضطرب ہو کر کہا 

اتنا عرصہ تو آپنے کوئی شکایت نہیں کی اور اب آخری وقت میں آپ شکایت کر رہی ہیں -- بیٹا حیران تھا کہ یہ آخری وقت میں ماں کو کیا سوجھی؟

بیٹايه میں تمہارے لئے کہہ رہی ہوں -جب تمہیں تمھا رے بچے یہاں بھیجینگے تو تمھیں بہت گرمی لگيگی میں نے تو اس گرمی کے ساتھ جیسے تیسے گزارا کر لیا!