السلسلة الصحيحة # ٢١ Al Silsila As Sahiha # 21 عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صلَّی اللہُ علیہ وسلم : «إذَا ظَنَنْتُمْ فَلَا تُ...
السلسلة الصحيحة # ٢١
Al Silsila As Sahiha # 21
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صلَّی اللہُ علیہ وسلم : «إذَا ظَنَنْتُمْ فَلَا تُحَقِّقُوا، وَإِذَا حَسَدْتُمْ فَلَا تَبْغُوا، وَإِذَا تَطَيَّرْتُمْ فَامْضُوا وَعَلَى اللهِ تَوَكَّلُوا، وَإِذَا وَزَنْتُمْ فَأَرْجِحُوا» .
Narrated Jabirؓ that Allah's Messenger (ﷺ) said: "If you suspect (ill of someone), do not investigate; and if you envy, do not transgress; and if you have bad omen, just go ahead, and trust in God; and when you weigh, then give more."
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تمہیں کوئی (برا) گمان ہو جائے تو اس (کے ثبوت) کی کھوج میں نہ لگو؛ اور اگر تمہیں حسد محسوس ہو جائے تو زیادتی یا سرکشی نہ کرو؛ اور جب تمہیں بد شگونی ہو تو اپنا کام جاری رکھو اور اللہ پر ہی بھروسہ رکھو؛ اور جب وزن کرو تو (دینے والے) پلڑے کو مزید جھکا دو۔
_*(آپ ﷺ کی یہ تعلیمات مسلمانوں کے آپس میں معاشرتی تعلقات کے حوالے سے ہیں، خواہ وہ رشتے دار ہوں یا دوست، یا ہمسائے۔ واضح رہے کہ قرآن اور احادیث میں بدخواہ کافر اور اسلام دشمن لوگوں کے معاملے میں پوری احتیاط اور چوکنا رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں، اس لئے ان معاشرتی رویوں کا اطلاق ان پر نہیں کیا جا سکتا۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں اپنے حبیب ﷺ کے سے اخلاق والا بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین)
