صحيح مسلم # ١٨٢٧ Sahih Muslim # 1828 عَنْ عَائِشَةَ، *أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ أَيُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إ...
صحيح مسلم # ١٨٢٧
Sahih Muslim # 1828
عَنْ عَائِشَةَ، *أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ أَيُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَى اللهِ ، قَالَ: «أَدْوَمُهُ وَإِنْ قَلَّ» .
A'isha is reported to have said that *the Messenger of Allah (ﷺ) was asked about the act most pleasing to Allah. He ﷺ replied, "That which is done continuously, even if it is small."
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے: *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا، "اللہ تعالیٰ کو کون سا عمل زیادہ پسند ہے؟" آپ ﷺ نے فرمایا، "جسے ہمیشہ کیا جائے اگرچہ کم ہو۔"*
فرض عمل میں تو کمی کی اجازت نہیں ہے۔ فرض سے زائد نیک اعمال میں اپنی اپنی ہمت کے مطابق مستقل اعمال کا معمول بنا لینا چاہئے، مثلا کتنے رکعت نفل روزانہ ادا کریں، کتنی تسبیحات اور کن وقتوں میں کریں، کتنا صدقہ روزانہ یا ہفتہ وار کریں، کتنی بار مریضوں کی عیادت کریں، وغیرہ۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں اپنے محبوب ﷺ کی تعلیمات پر مستقل عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
