صحيح البخاري # ٣٣٦٩ Sahih Bukhari # 3369 أَخْبَرَنِي أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُمْ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ ا...
صحيح البخاري # ٣٣٦٩
Sahih Bukhari # 3369
أَخْبَرَنِي أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُمْ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .
Narrated Abu Humaid As-Sa`idiؓ: The people asked, O Allah's Messenger ﷺ! How shall we (ask Allah to) send blessings on you? Allah's Messenger ﷺ replied, “Say: O Allah! Send Your Mercy on Muhammad ﷺ and on his wives and on his offspring, as You sent Your Mercy on Abraham's family; and send Your Blessings on Muhammad ﷺ, and on his wives, and on his offspring, as You sent Your Blessings on Abraham's family, for You are the Most Praiseworthy, the Most Glorious.”
حضرت ابو حمید الساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: صحابہ نے عرض کیا، ”یا رسول اللہ ﷺ! ہم آپ ﷺ پر کس طرح درود بھیجا کریں؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یوں کہا کرو «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» ”اے اللہ! رحمت نازل فرما محمد ﷺ پر اور ان کی بیویوں پر اور ان کی اولاد پر جیسا کہ تو نے رحمت نازل فرمائی آلِ ابراہیم پر؛ اور اپنی برکت نازل فرما محمد ﷺ پر اور ان کی بیویوں اور اولاد پر جیسا کہ تو نے برکت نازل فرمائی آلِ ابراہیم پر۔ بیشک تو انتہائی خوبیوں والا اور عظمت والا ہے۔“
_*(یہ درود پاک خود زبان رسالت سے سکھایا گیا ہے، اس لئے اس کو یاد کر لینا چاہئے اور اذکار میں شامل کر لینا چاہئے۔ اس میں درودِ ابراہیمی کے ایک خوبصورت صیغے کی تعلیم دی گئی ہے جس میں نبی کریم ﷺ کی ذاتِ اقدس کے ساتھ ساتھ آپ ﷺ کی ازواجِ مطہرات اور ذریت یعنی اولاد پر بھی رحمت و برکت کی دعا کی گئی ہے، جو اہلِ بیت کے بلند مقام اور فضیلت کی دلیل ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں اپنے محبوب ﷺ کی ازواج مطہرات اور پاک ذُریت کے اعلی مقام کی قدردانی نصیب فرمائے۔ آمین)
.jpg)