NotoSansArabicFont

تازہ ترین

latest

طالب علم کی گارنٹی

  طالب علم تین باتوں کی گارنٹی دے تو میں اسے گارنٹی دیتا ہوں کہ وہ بڑا عالم بن جائے گا۔  دینی مدارس اور جامعات میں نئے سال کا آغاز ہو رہا ہے...


 

طالب علم تین باتوں کی گارنٹی دے تو میں اسے گارنٹی دیتا ہوں کہ وہ بڑا عالم بن جائے گا۔ 


دینی مدارس اور جامعات میں نئے سال کا آغاز ہو رہا ہے اور چند دنوں میں اسباق شروع ہو جائیں گے، طلبہ کرام کی خدمت میں حضرت تھانوی رح کا ایک ملفوظ پیش خدمت ہے


حضرت تھانوی رح نے فرمایا کہ مجھے طالب علم تین باتوں کی گارنٹی دیدے تو میں اسے گارنٹی دینے کے لیے تیار ہوں کہ وہ بڑا عالم بن جائے گا


(۱) روزانہ اگلے سبق کا مطالعہ اس طرح کرے کہ اسے مجہول اور معلوم کا علم حاصل ہوجائے، کونسی بات اسے معلوم ہوئ اور کونسی نہیں معلوم اس میں تفریق کر لے۔ 


(۲) استاد سے سبق کو اچھی طرح سمجھنے کی کوشش کرے، جو جگہ سمجھ نہ آئے وہ کسی عالم سے سمجھ لے اور کسی بھی سبق کو بغیر سمجھے آگے نہ جائے۔ 


(۳) نئے سبق کو کم از کم ایک بار دہرا لے، جو طالب علم دوسرے طلبہ کو تکرار نہیں کرا سکتا وہ درسگاہ کی تپائیوں کو سامنے رکھ کر بلند آواز سے سبق دہرائے


حضرت مولانا سعید احمد پالن پوری رح فرماتے ہیں امام اخفش کی بکری تھی وہ اپنا سبق بکری کے سامنے دہراتے تھے، بکری تو جاہل رہی لیکن اخفش امام بن گئے۔ 


سال کے آغاز سے ہی ان تین باتوں پر مضبوطی سے عمل پیرا ہو جائیے ان شاء اللہ آپ بڑے عالم دین بن جائیں گے۔