کبھی آپ نے شیطان کو دھوکہ دیا ہے؟ یہ کوئی مشکل کام نہیں… بس ذرا سی ہوشیاری ذرا سی تیزی اور نیت میں خلوص چاہیے۔ یہ دراصل ایک بہت مزے کی گیم ہ...
کبھی آپ نے شیطان کو دھوکہ دیا ہے؟
یہ کوئی مشکل کام نہیں…
بس ذرا سی ہوشیاری
ذرا سی تیزی
اور نیت میں خلوص چاہیے۔
یہ دراصل ایک بہت مزے کی گیم ہے —
جس میں ہار شیطان کی ہوتی ہے،
اور جیت… اللہ کی رضا کی۔
“نیکی کو ہر وقت لمبی چوڑی سوچ میں مت الجھایا کریں، بس فوراً کرلیا کریںتاکہ شیطان کو وسوسہ ڈالنے کا موقع ہی نہ ملے۔”
`چلیں آئیں میں سمجھاتا ہوں کیسے`
📍کبھی قضاء حاجت سے فراغت پر ہاتھ دھوتے ہوئے اچانک وضو شروع کردیا کریںشیطان کو موقع ہی نہ دیں کہ کہے
“بعد میں کر لینا”
"ابھی کیوں کرنا ہے"
"اس وضو نے رہنا نہیں ہے"
بس آپ کرلیں۔۔۔۔بنا کچھ سوچے
آپ کے گناہ بہتے جائیں گے
اور شیطان سر پکڑے بیٹھا ہوگا
📍گھر والوں کو اچانک مسکرا کر دیکھ لیجیے
کسی ایک کو بلا وجہ دعا دے دیجیے
یہ بھی صدقہ ہے…
📍کبھی گھر میں ادھر اُدھر آتے جاتے ہوئے
اچانک جائے نماز پر کھڑے ہوجائیے،
دو نفل کی نیت باندھ لیجیے
بغیر کسی لمبی تمہید کے،
بس اللہ کی رضا کے لیے
📍کبھی موبائل استعمال کرتے ہوئے
اچانک قرآن ایپلیکیشن کھول کر چند آیات پڑھ لیں
آپ تسبیح کو دیکھ سوچ رہے ہوں گے فارغ ہو کر پڑھوں گا سوچیں نہیں
اور پڑھنا شروع کردیں
چاہے 30,40 بار ہی کچھ پڑھیں
📍صدقے کا خیال آئے تو
“بعد میں” کا دروازہ بند کرکے
جو ابھی ہے
اسی میں سے فوراً نکال دیجیے
📍دل میں کسی کے لیے کبھی حسد سا ابھر آئے تو
اچانک اس کے لیے بہترین سی دعا کر دیجیے
یہ دل کو صاف کر دیتا ہے
اور حقوقُ العباد کی خاموش عبادت ہے
📍اذان کی آواز پر
نماز کو ٹالنے کی بجائے
اچانک اٹھ جائیے اور کہیے
لبیک یا ربی
"میں اسی لمحے حاضر ہو رہا ہوں میرے اللہ”
📍کبھی بیٹھے بیٹھے
اچانک مسکرا کر “الحمدللہ” کہہ دیجیے
شکر… شیطان کی سب سے بڑی شکست ہے
📍خاموشی سے کام کاج میں مصروف ہیں تو
اچانک کلمہ طیبہ پڑھ لیں
کبھی سورہ اخلاص پڑھ لیجیے
یہ ایمان کی تازگی بھی ہے
اور توحید کا اعلان بھی
شیطان کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ بھی۔۔۔
📍کھانا کھانے لگے ہیں
اچانک ایک پلیٹ کسی اور کے لیے نکال لیجیے
📍کسی نے دل دکھا دیا تھا
اور وہ باتیں یاد آرہی ہوں تو
اچانک خود سے کہہ دیجیے کہ
اللہ آپ کی رضا کے لیے اسے معاف کیا
یہ نفس پر سب سے بھاری
اور اللہ کے ہاں سب سے وزنی عمل ہے۔
📍پڑھائی یا کام کاج کی مصروفیات میں
ہلکان ہوتے ہوئے
اچانک کچھ وقت کے لیے ماں باپ کے پاس
آکر بیٹھ جائیے
کبھی مسکراتے ہوئے ان کے ہاتھ تھام لیجیے
کسی اہم موقع کا انتظار کیے بغیر کبھی اچانک انہیں گرمجوشی سے گلے مل لیجیے
خاموشی سے دعا لے لیجیے
یہ جنت کے خوبصورت دروازے ہیں
📍اور سب سے خوبصورت لمحہ وہ ہوتا ہے
جب کسی خاص موقع کی تلاش کی بجائے
کام کاج میں مصروف ہی
آپ اچانک اللہ سے کہہ دیں:
“اللہ… میں آپ سے محبت کرتا ہوں”
مجھے نفس و شیطان کے شر سے بچالیجیے
امیجن کریں ذرا شیطان کی شکل
وہ سر پیٹتا رہا جائے گا
`یقین کیجیے…`
*یہ “اچانک” والی نیکیاں*
*شیطان کو سب سے زیادہ پریشان کرتی ہیں*
`کیونکہ اسے مہلت ہی نہیں ملتی کہ`
`اس نیکی کو delay کروانے کا وسوسہ ڈالے`
تو آج ہی سے یہ گیم کھیلنا شروع کیجیے
ہر اچانک والی نیکی اللہ کے قریب
اور شیطان سے دور لیتی جائے گی 🌸
