Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

ذکر کے دنیوی و آخروی فوائد

*❤ذکر تمام بدنی عبادات میں سے سب سے آسان عبادت ہے۔اسکے لیے جگہ ،حالت اور وضو کی قید نہیں۔جب چاہیں اور جیسے چاہیں اللہ کو یاد کرسکتے ہیں ماسو...



*❤ذکر تمام بدنی عبادات میں سے سب سے آسان عبادت ہے۔اسکے لیے جگہ ،حالت اور وضو کی قید نہیں۔جب چاہیں اور جیسے چاہیں اللہ کو یاد کرسکتے ہیں ماسواۓ بیت الخلاء کے*۔

📿ذکر کی کوئی معین تعداد مقرر نہیں۔ *جتنی مقدار میں چاہیں پڑھ لیں*۔

🌨 ذکر کرنے والے کو اللہ کے عرش کا سایہ نصیب ہوگا۔

♨ذکر کرنے سے شیطان دور بھاگتا ہے۔

❤اللہ تعالی کی خوشنودی اور محبت عطا ہوتی ہے۔ قرآن پاک میں ان خوش نصیبوں کا ذکر ان الفاظ میں کیا گیا ہے:

*رَضِی اللہُ عنْھُمْ وَ رضُوا عَنْهٗ*

"اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوۓ”

❤سکینت طاری ہوتی ہے۔دل کی وحشت دور ہوتی  ہے اور ایمان مضبوط ہوتا ہے۔
 
🔅چہرے پہ نور چھا جاتا ہے۔

⚜رزق میں فراوانی و برکت نصیب ہوتی ہے۔

🔅اللہ کاقرب ملتا ہے۔

🔅اللہ کی کبریائی محسوس ہوتی ہے۔

🔅بنجر دل زندہ ہوتے ہیں۔دلوں کا زنگ دور یوجاتا ہے۔

🔅ذکر روح کی غذا ہے۔

⚜گناہوں کی بخشش ہوتی ہے۔چاہے گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر کیوں نہ ہوں۔

Anxiety اور ڈیپریشن سے نجات ملتی ہے۔

⚜فرشتے ذکر کرنے والے کاذکر عرش پہ کرتے ہیں اور اس کے لیے دعا کرتے ہیں۔

⚜زبان لغویات سے محفوظ رہتی یے۔ شکر کے کلمات ادا کرنا نصیب ہوتے ہیں۔

⚜ قیامت کے روز کی حسرت سے محفوظ ہوجائیں گے۔

⚜عذاب قبر اور اللہ کے عذاب سے نجات مل جاۓ گی۔

*⚜ذکر روز قیامت گواہی کا سبب بنے گا*