Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

پرامن موت

*ہماری موت پرامن ہو سکتی ہے:*     ڈاکٹر فرحت ہاشمی کا نماز کی کلاس میں ایک خوبصورت بیان: آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ آپ موت کے لیے تیار ہیں کہ ن...




*ہماری موت پرامن ہو سکتی ہے:*
 
 
ڈاکٹر فرحت ہاشمی کا نماز کی کلاس میں ایک خوبصورت بیان:

آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ آپ موت کے لیے تیار ہیں کہ نہیں؟ موت انسان کے لیے سب سے بڑا ڈر ہے۔

میں جاننا چاہتی ہوں کہ اگر مجھے ابھی اسی وقت مرنا ہو تو میری موت کیسی ہوگی؟ کیا وہ دردناک ہوگی؟ یا فرحت بخش؟ یا پھر بہت پیاری؟ اس کا جواب یہ ہے ۔۔۔

آپ کی موت ویسی ہی ہوگی جیسی آپ کے لیے آپ کی نماز ہے ۔۔۔ کیوں؟ 

کیونکہ نماز ادا کرتے ہوئے درحقیقت آپ کیا کر رہے ہوتے ہیں؟ *اللّه سے ملاقات* اور جب آپ وفات پاتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟ *اللّه سے ملاقات* 

اگر آج جبکہ آپ کی روح آپ کے جسم میں ہے، آپ اللّه سے ملاقات پسند نہیں کرتے تو کل جبکہ آپ کی روح آپ کے جسم کا ساتھ چھوڑ جائے گی، تب کیوں ملنا چاہیں گے؟

اگر آج آپ کو اپنی نماز پیاری ہے تو آپ کی موت بھی اچھی ہوگی۔

اگر آپ نماز کا شوق سے انتظار کرتے ہیں تو موت کے قریب بھی آپ بےچینی سے اس پنجرے کی قید سے آزاد ہو کر بلندیوں کی طرف پرواز کرنا چاہیں گے۔

اگر آج نماز آپ کے لیے بوجھ ہے تو موت بھی آپ کے لیے بوجھ ہوگی۔

اگر آج نماز آپ کے لیے تکلیف کا باعث ہے تو موت بھی آپ کے لیے تکلیف کا باعث ہوگی۔

*اپنی نماز پر توجہ دیں، اپنی نماز کو بہتر کریں تاکہ اللّه سے آپ کا رشتہ بہتر ہو۔ کیونکہ نماز ہو یا موت، دونوں ہی درحقیقت اللّه سے ملاقات ہی ہے۔*