Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

‎خالی ‏صفحات ‏پر ‏جو ‏چاہیں ‏لکھ ‏لیں

زندگی ایک کتاب ہے جس کے پہلے صفحہ پر پیدائش اور آخر میں موت لکھا ہوا ہے بیچ کے جتنے صفات ہیں وہ سارے خالی ہے آپ جو چاہیں لکھیں لیکن لکھتے وق...




زندگی ایک کتاب ہے جس کے پہلے صفحہ پر پیدائش اور آخر میں موت لکھا ہوا ہے بیچ کے جتنے صفات ہیں وہ سارے خالی ہے آپ جو چاہیں لکھیں لیکن لکھتے وقت یہ ضرور سوچیں کہ جب احکامُ الحاکمین کے سامنے یہ کتاب کھولی جائے تو آپ کو شرمندگی نہ ہو  

مولانا روم علیہ الرحمہ نے ایک برا خوبصورت واقعہ لکھا آپ فرماتے ہیں کہ ایک شخص کو ایک قیمتی ہیرا ملا انمول ہیرا ملا وہ اسے لے کر جوہری کے پاس گیا اور کہا اس کی قیمت کیا ہو گی تو جوہری نے اسے دیکھا تو کہا میں اپنی پوری دکان بھی دیں دوں تو اس کی قیمت ادا نہیں ہو سکتی اس پورے صرافہ بازار میں کوئی بھی اس کی قیمت نہیں دے سکتا تم ایک کام کروں اس کو لے کر بادشاہ وقت کے پاس جاؤ ہو سکتا ہے وہ اس کی قیمت دیں دے وہ شخص وہ ہیرا لے کر بادشاہ کے پاس گیا بادشاہ نے جب اُسے دیکھا تو وزیر سے پوچھا اس کی مالیت کیا ہے بادشاہ کو بتایا گیا بادشاہ سلامت اگر ہم اپنا تخت و تاج بھی دیں دے تو اس کی قیمت ادا نہیں ہو سکتی یہ ایک انمول ہیرا ہے بادشاہ نے کہا کسی قیمت پر بھی مجھے چاہیے وزیر نے کہا یہ کام مجھ پہ چھوڑ دیجیئے اور اس شخص سے کہا کہ ایک کام کرو کہ تم یہ ہیرا ہمیں دیں دو صبح تم آجانا سورج نکلنے سے پہلے، سورج نکلنے سے لے کر غروب آفتاب تک محل کے سارے دروازے تمہارے لئے کھول دیئے جائیں گے تم جس دروازے سے چاہو داخل ہو جاؤ جو کچھ اس محل سے لے جانا چاہو لے جاؤ تمہیں کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں ہو گا وہ شخص گیا گھر ساری رات اسے نیند نہیں آئی صبح صبح سورج نکلنے سے پہلے پہلے وہ محل میں داخل ہو گیا دیکھا سارے دروازے کھلے ہوئے ہیں وہ آرام سے داخل ہو گیا کسی نے اسے روکا نہیں 
💢
پہلے ہال میں جب وہ گیا تو اس نے کیا دیکھا کہ بہت سارے 👔 شاہی لباس وہاں پر ٹنگے ہوئے ہے طرح طرح کے لباس ہے اس نے سوچا کہ ابھی تو صبح کا وقت ہے میں نے تو ایسے کپڑے کبھی نہیں دیکھے چلو پہلے اسے زرا ذیب تن کرتے ہیں اس نے ایک لباس پہنا اسے شیشے میں دیکھا دوسرا پہنا اسے اُتارا تیسرا پہنا اسے اُتارا کافی وقت کے بعد اسے ایک لباس پسند آ گیا جب وہ پہن کر اپنے آپ کو دیکھتا ہے کہتا ہے میں تو شہزادہ لگ رہا ہوں میں تو بادشاہ لگ رہا ہوں اب وہ آگے چلا آگے جب گیا تو وزیر موصوف نے کیا کیا 💢
 
دوسرے ہال میں طرح طرح کے 🍲 شاہی کھانے چُنے ہوئے ہیں دسترخوان لگا ہوا ہے اور تازہ تازہ کھانے پکا کے رکھے گئے ہیں خوشبو آرہی ہے اب یہ شخص پوری رات کا جاگا ہوا بھوک سے اس کا بُرا حال تھا اس نے جب ایسے کھانے دیکھے تو اس کی بھوک اور بھر گئ یہ کھانے پر ٹوٹ پڑا کبھی اسے کھا رہا ہے، کبھی اُسے کھا رہا ہے جب اس نے سیر ہو کر کھایا شکم سیری ہو گی تو پھر یہ آگے چلا 💢
 
اگلے ہال میں کیا منظر دیکھتا ہے کہ وہاں 🛏️شاہی بستر لگا ہوا ہے کنیزیں جو ہے پنکھے لے کر کھڑی ہے اس نے سوچا ابھی تو صبح کا وقت ہے ابھی تو بہت وقت پڑا ہوا ہے کیوں نہ میں تھوڑی دیر آرام کر لوں یہ شاہی بستر پر لیٹتا ہے کنیزیں پنکھا جلتی ہیں اور یہ جو پوری رات کا جاگا ہوا پیٹ بھر کے کھانا کھایا ھوا اب جب یہ سویا تو آلہ تول (لگاتار) 

اچانک اس کی آنکھ کھلی تو دیکھا تو دربان اس کو اٹھا رہے ہیں جیسے اس کی آنکھ کھلی انہوں نے کہا بھائی وقت ختم ہو گیا سورج غروب ہو گیا چلو اب یہاں سے بھاگو یہ شخص فورا اٹھ کر سامان اٹھانے لگ گیا کبھی یہ اٹھا رہا ہے، کبھی وہ اٹھا رہا ہے انہوں نے کہا خبردار تم یہاں سے اب تنکا بھی نہیں لے کر جا سکتے اس نے کہا میں نے تو کچھ بھی نہیں لیا ابھی تک تمہاری مرضی وقت ختم ہو گیا اٹھا کر اس کو محل سے باہر پھینک دیا 

 مولانا روم فرماتے ہیں کہ جس طرح اس شخص کو قیمتی ہیرا ملا انمول ہیرا اور اس نے اسے ضائع کر دیا اگر وہ چاہتا تو سارا دن بجائے اچھے اچھے لباس پہننے کے اچھے اچھے کھانے کھانے کے ایک مقول لباس پہن لیتا مختصر سا کھانا کھا لیتا اور آرام کی قربانی دیں دیتا اور وہ سامان اٹھا اٹھا کر باہر رکھتا رہتا جب شام کو وہاں سے باہر نکالا جاتا تو اس کا اپنا محل تیار ہو چُکا ہوتا لیکن اس نے اپنے انمول ہیرے کو ضائع کر دیا 

 اسی طرح ہم دنیا میں آئے ہے تو یہاں پر ہم اچھے اچھے لباس ہمارا مرنا جینا بس جو ہے وہ لباس پہ ہے کچھ زندہ رہنے کے لئے کھاتے ہیں اور کچھ کھانے کے لئے زندہ رہتے ہیں مقصد ہی کھانا ہیں، کھائے جا رہے ہیں کھائے جا رہے ہیں اور اس کے بعد سونے میں وقت ضائع ہو جاتا ہے 

💥یاد رکھیں جب موت کا وقت آتا ہے تو انسان کہتا ہے کہ مجھے تھوڑی سی مہلت دیں دو میں دو رکعت نفل ادا کرلوں اے فرشتوں مجھے کچھ موقع دوں کہ میں ایک مرتبہ سبحان اللّٰه کہو ایک مرتبہ الحمدللّٰه کہہ لو ارے ایک مرتبہ اللّٰه اکبر کہہ لو تھوڑا سا تو موقع دو میں کچھ صدقہ و خیرات کر دوں فرشتے کہتے ہیں تجھے جو وقت ملنا تھا سو مل گیا time is Over اب چلو

 تو عقلمند وہ ہے جسے جتنا دنیا میں رہنا ہے اتنا دنیا کی تیاری کریں اور جتنا عرصہ قبر و آخرت میں رہنا ہے اتنی اُس کی تیاری کریں……
💛🌹🤲🏻🤲🏻🤲🏻🌹💚