Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

سڑک کا جائزہ

پرانے زمانے کی بات ہے کہ ایک بادشاہ تھا، جو اپنی رعایا پر بڑا مہربان تھا۔ اس نے محل کی جانب لمبی سڑک تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ جب سڑک تعمیر ہ...



پرانے زمانے کی بات ہے کہ ایک بادشاہ تھا، جو اپنی رعایا پر بڑا مہربان تھا۔ اس نے محل کی جانب لمبی سڑک تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ جب سڑک تعمیر ہو گئی

اور اس کے افتتاح کا وقت آیا تو اس نے اپنے تین وزیروں سے کہا کہ ایک بار پوری سڑک کا جائزہ لے کر آؤ تاکہ پتہ چل سکے کہ کہیں کوئی نقص تو باقی نہیں رہ گیا؟

تینوں وزیر چلے گئے۔ شام کو پہلا وزیر واپس آیا اور کہنے لگا بادشاہ سلامت پوری سڑک بہت شاندار بنی ہے۔ مگر سڑک پر ایک جگہ کچرا پڑا نظر آیا اگر وہ اٹھا لیا جائے تو سڑک کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جائیں گے۔

دوسرا وزیر بھی آیا تو اس نے بھی بالکل یہی احوال سنایا کہ سڑک پر ایک جگہ کچرہ ہے، اگر وہ اٹھا لیا جائے تو سڑک پر انگلی اٹھانے کی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔

تیسرا وزیر آیا تو وہ بہت تھکا ہوا نظر آیا اور پسینے سے اس کے کپڑے گیلے ہو رہے تھے۔ اس کے ہاتھ میں ایک تھیلا بھی تھا۔

بادشاہ کو اس نے بتایا کہ بادشاہ سلامت سڑک تو بہت عالیشان بنی ہے، مگر سڑک پر مجھے ایک جگہ کچرا پڑا نظر آیا، جس کی وجہ سے سڑک کی خوبصورتی ماند پڑ گئی تھی۔ میں نے اس کو صاف کر دیا ہے۔ اب سڑک کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے ہیں۔ وہاں یہ ایک تھیلا بھی تھا شاید کوئی بھول گیا ہو گا۔

بادشاہ یہ سن کر مسکرایا اور کہنے لگا۔

وہ کچرا بھی میں نے رکھوایا تھا اور یہ تھیلا بھی۔

اس تھیلے میں پیسے ہیں جو تمھارا انعام ہے۔ پھر بادشاہ نے بلند آواز میں کہا، باتیں تو سب کرتے ہیں اور خامیاں بھی سب نکالتے ہیں۔ چاہتے سب ہیں کہ سب کچھ اچھا ہو جائے۔ مگر عملدرآمد کوئی نہیں کرتا۔

ہم اگر چاہتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں سب اچھا ہو

تو ہمیں خود کو بدلنا ہو گا۔

اور اپنے معاشرے کو روشن بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔.!!

🔰WJS🔰