Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

سُوۡرَۃٌ الشُّوْرٰی : ٢٦

۔ ┈••❃* ( سُوۡرَۃٌ الشُّوْرٰی : ٢٦ ) *❃••┈  ۔  ؛•‍━━•••◆◉ ﷽ ◉◆•••‍━━•؛ 📖 ارشاد باری تعالیٰ ﷻ : وَ یَسۡتَجِیۡبُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ ع...



۔ ┈••❃* ( سُوۡرَۃٌ الشُّوْرٰی : ٢٦ ) *❃••┈

 ۔  ؛•‍━━•••◆◉ ﷽ ◉◆•••‍━━•؛

📖 ارشاد باری تعالیٰ ﷻ :
وَ یَسۡتَجِیۡبُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ یَزِیۡدُہُمۡ مِّنۡ فَضۡلِہٖ ؕ وَ الۡکٰفِرُوۡنَ لَہُمۡ عَذَابٌ شَدِیۡدٌ ﴿۲۶﴾

📚 ترجمہ :
اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور جنہوں نے نیک عمل کئے ہیں ، وہ ان کی دعا سنتا ہے ، اور انہیں اپنے فضل سے اور زیادہ دیتا ہے ۔ اور کافروں کے لئے سخت عذاب ہے ۔

✍️ تفسیر :
دنیا اور آخرت میں اس کے حال و استعداد کے موافق معاملہ ہوتا ہے۔ توبہ کرنے والوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور باوجود سب کچھ جاننے کے کتنی برائیوں سے درگزر کرتا ہے جو ایماندار اور نیک بندے اس کی بات سنتے ہیں وہ ان کی دعائیں سنتا اور ان کی طاعات کو شرفِ قبولیت بخشتا ہے اور جس قدر اجر و ثواب کے وہ عام ضابطہ سے مستحق ہوں اپنے فضل سے اس سے کہیں زائد مرحمت فرماتا ہے۔ رہ گئے منکر اور پکے کافر جن کو مرتے دم تک رجوع و توبہ کی توفیق میسر نہیں ہوتی ان کے بہت سخت عذاب ہے۔

الّلہ تعالی ہمیں قرآن پاک کو پڑھنے، سمجھنے، غور کرنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
🔰WJS🔰