Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

احسان کی رسّی

ایک شخص اپنی پالتو بکری کے ساتھ جا رہا تھا۔ اس نے بکری کی رسّی بھی نہیں پکڑی ہوئی تھی۔ کسی نے اس سے پوچھا : حیرت ہے، یہ بکری کیوں تم...



ایک شخص اپنی پالتو بکری کے ساتھ جا رہا تھا۔ اس نے بکری کی رسّی بھی نہیں پکڑی ہوئی تھی۔ کسی نے اس سے پوچھا :

حیرت ہے، یہ بکری کیوں تمھارے پیچھے آ رہی ہے؟ حالانکہ تم نے اس کی رسی بھی نہیں پکڑ رکھی۔

یہ سن کر بکری والے نے کہا:

یہ میرے پیچھے اس لئے آ رہی ہے کہ یہ احسان کی رسی سے بندھی ہوئی ہے، جو آپ کو نظر نہیں آ رہی۔ جب بکری بھوکی ہوتی ہے تو میں اسے کھلاتا ہوں۔ جب یہ پیاسی ہوتی ہے تو میں اسے پلاتا ہوں۔ جب اس کا بدن میلا ہو جاتا ہے تو میں اسے نہلاتا ہوں۔ اسے چھاؤں میں باندھتا ہوں۔ اسے گرمی سردی سے بچاتا ہوں ۔۔۔ غرض اس کا ہر طرح خیال رکھتا ہوں۔ یہ میرا اس پر احسان، اسے میرے احسانوں کی رسی نے باندھ رکھا ہے۔"

یہ سُن کر دوسرے آدمی نے ایک سرد آہ بھری اور بولا:

اللہ تعالٰی کے بھی تو ہم پر ان گنت احسانات ہیں۔ اس کے احسانوں کی رسی نے ہمیں بھی تو باندھ رکھا ہے۔ لیکن ہائے افسوس! ہم اس کے احکامات کے پیچھے نہیں چلتے۔ ہم تو سرکشی پر اُترے ہوئے ہیں۔

https://www.facebook.com/مجھے-ہے-حکمِ-اذاں-106052177954257/

🔰WJS🔰