سورۃ نازعات کی ابتدائی پانچ آیات میں اللہ سبحانہ وتعالی نے فرشتوں کے کچھ امور ذکر فرمائے روح قبض کرنے فرشتوں کی قسمیں بھی بیان فرمائی...
سورۃ نازعات کی ابتدائی پانچ آیات میں اللہ سبحانہ وتعالی نے فرشتوں کے کچھ امور ذکر فرمائے
روح قبض کرنے فرشتوں کی قسمیں بھی بیان فرمائیں
وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا
ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں
وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا
اور ان کی جو آسانی سے کھول دیتے ہیں
وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا
اور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں
فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا
پھر سبقت کر نے والوں کی
فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا
پھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں
اسی طرح ایک سالک بھی دوران تربیت ان مراحل سے گزرتا ہے
ابتدا شیخ اسکے نفس سے برائیوں کو بڑی سختی سے نکالتا ہے
پھر دوسرے مرحلے میں شیخ کا محض اشارہ کافی ہوجاتا ہے برائی ایسے نکل جاتی ہے جیسے غبارے سے ہوا نکالنے کے لیے گرہ کھول دی جائے
تیسرے مرحلے میں نیکیوں پر تیرنے لگتا ہے
چوتھے مرحلے میں اسے نیکیوں میں سبقت کا شوق پیدا ہوتا ہے
پھر جاکر وہ مدبرات أمرا کے درجے پہنچتا ہے
خاک پائے مرشد
احمد شاہ جمالی نقشبندی