Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

ہر اہم کام کا فیصلہ ‏لیلتہ القدر ‏میں ‏ہوتا ‏ہے

"حا-میم ۔ حق کو واضح کرنے والی کتاب کی قسم ۔ بے شک ہم نے اتارا ہے اسے ایک بابرکت رات میں ۔ ہماری یہ شان ہے کہ ہم بر وقت خبرد...



"حا-میم ۔ حق کو واضح کرنے والی کتاب کی قسم ۔ بے شک ہم نے اتارا ہے اسے ایک بابرکت رات میں ۔ ہماری یہ شان ہے کہ ہم بر وقت خبردار کردیا کرتے ہیں ۔ اسی رات میں فیصلہ کیا جاتا ہے ہر اہم کام کا ۔ ہر حکم ہماری جناب سے صادر ہوتا ہے۔ ہم ہی (کتاب و رسول) بھیجنے والے ہیں۔ سراپا رحمت آپ کے رب کی طرف سے ۔ بے شک وہی سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے ۔ وہ جو رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ۔ اگر تم ایماندار ہو ۔ نہیں کوئی معبود بجز اس کے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے ۔ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے پہلے باپ دادا کا بھی رب ہے"

تفسیر: یعنی لیلۃ القدر میں ہی ہر محکم کام طے کیا جاتا ہے اور لوح محفوظ سے کاتب فرشتوں کے حوالے کیا جاتا ہے ۔ اور عمریں روزی وغیرہ تمام امور سال کے آخر تک طے کر لیے جاتے ہیں ۔

تفسیر ابن کثیر 
سورۃ دخان 
صفحہ 259 260