Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

تقدیر ‏اور اللہ کا فضل

یہ بات اچھی طرح جان لو کہ تمہیں جو کچھ ملا ہے تم سے چوکنے والا نہ تھا اور جو تمہیں پیش نہیں آیا تمہیں درپیش آنے والا نہیں تھا ۔  نہ ...



یہ بات اچھی طرح جان لو کہ تمہیں جو کچھ ملا ہے تم سے چوکنے والا نہ تھا اور جو تمہیں پیش نہیں آیا تمہیں درپیش آنے والا نہیں تھا ۔  نہ ملنے والی چیز پر افسوس مت کرو ۔ کیونکہ اگر کوئی چیز مقدر ہو تو وہ ہوکر رہتی ہے ۔ اللہ نے تمہیں جو انعام عطا فرمایا ہے  لوگوں کے سامنے اس پر اتراؤ مت ۔  یہ تمہاری کدوکاوش کا حاصل نہیں ۔  یہ تو اللہ کی تقدیر اور اس کا رزق ہے ۔ اللہ کی نعمتوں کو کبر و غرور اور نخوت کا ذریعہ نہ بناؤ کہ تم لوگوں پر فخر کرتے رہو ۔

تفسیر ابن کثیر
 سورۃ الحدید
 صفحہ 528