Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

کیا میرا اللہ مجھ سے محبت کرتا ہے؟

  .  کیا میرا اللہ مجھ سے محبت کرتا ہے؟ 🌹🌹 از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی  ☀☀ یہ سوال اکثر میرے ذہن میں گردش کرتا۔ پھر ایک د...

 
کیا میرا اللہ مجھ سے محبت کرتا ہے؟
🌹🌹
از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی 
☀☀
یہ سوال اکثر میرے ذہن میں گردش کرتا۔

پھر ایک دن مجھے خیال آیا کہ میرا رب جن بندوں کو زیادہ چاہتا ہے ان کے بارے میں تو اس نے آیتیں اتاریں ہیں سو میں قرآنِ مجید کھول کر بیٹھ گئی......... ۔

میں نے ڈھونڈا تو پہلی آیت ملی ”وہ متقین سے محبت کرتا ہے“

مجھے ملال ہوا مجھ میں تو نام کا بھی تقوی نہیں 

پھر میں نے آگے پڑھا کہ وہ ” صابرین “ کو محبوب رکھتا ہے۔۔۔۔ مجھے اپنے بے صبرا ہونے پر شدید افسوس ہوا۔۔

مزید آگےبڑھی تو جانا  اللہ کوشش کرنے والے سے محبت کرتاہے۔۔ میں نے جانا کہ میں کم ہمت اور کم حوصلہ کمزور بشر ہوں 

پھر پڑ ھا کہ وہ احسان یعنی نیک اعمال کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔۔۔۔۔۔مگر میں اس سے بھی بہت دور رہی ہوں!

پھر میں نےاپنی تلاش ترک کرنے کا فیصلہ کیا اس ڈر سے کہ اب شاید میرے پاس ایسا کچھ بھی نہیں جس کے باعث اللہ مجھ سے محبت کرے۔۔ میں نے اپنے اعمال کھنگالے تو وہ سب فتور اور گناہوں سے آلودہ تھے۔۔۔

پھر میں مصحف بند کرنے لگی۔۔
کہ اچانک ۔۔۔۔

میری نظر اللہ کے قول:

”ان اللہ یحب التوابین

پر پڑی..... 

( بے شک اللہ توبہ کرنے والوں سےمحبت رکھتا ہے)

سو میں نے اپنا مقام پالیا ! .
اللہ کریم ہم سب کو اپنی غلطیوں کی پہچان اور سچی توبہ کے بعد اصلاح اور حسنِ عمل کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثم آمین