Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

ضعیف خاتون اور طوفان نوح

      *👈 مومنہ ضعیف خاتون اور طوفان نوح* 🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱 ایک ضعیف خاتون حضرت نوح علیہ السّلام کے پاس سے گُزری، جب آپ عل...



      *👈 مومنہ ضعیف خاتون اور طوفان نوح*
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱
ایک ضعیف خاتون حضرت نوح علیہ السّلام کے پاس سے گُزری، جب آپ علیہ السّلام کشتی بنانے میں مصروف تھے، اس وقت وہ خاتون بھی دولتِ اِسلام سے مالا مال تھی، اس نے حضرت نوح علیہ السّلام سے کشتی کے بارے پوچھا تو آپ علیہ السّلام نے فرمایا :
" اللہ تعالیٰ عنقریب طوفان سے کُفّار کو برباد کر دے گا اور اہلِ ایمان اس کشتی میں بیٹھ کر بچ جائیں گے ... "

اس خاتون نے عرض کی :
" آپ ( علیہ السّلام ) طوفان کے وقت اسے بھی بتائیں گے تاکہ وہ بھی کشتی میں بیٹھ کر سیلاب سے نِجات پا لے ..."

جب مقررہ وقت آیا تو حضرت نوح علیہ السّلام مخلوق کو کشتی میں سوار کرنے میں مصروف ہو گئے اور اس خاتون کی بات بارضا رب العزت بھول گئے، کیونکہ وہ آپ علیہ السّلام سے دُور تھی۔ پِھر یوں ہوا کہ کُفّار ہلاک ہو گئے اور مومن نِجات پا گئے اور اہلِ ایمان کشتی سے باہر آ گئے، تب وہ خاتون آپ علیہ السّلام کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی:
'' آپ (علیہ السّلام) نے تو کہا تھا کہ عنقریب طوفان آئے گا، کیا طوفان نہیں آیا ...؟ ''

آپ علیہ السّلام نے فرمایا:
#طوفان_آ_چُکا_ہے_اللہ_تعالیٰ_کا_امر_واقع_ہو_چُکا_ہے 

آپ علیہ السّلام نے خاتون کے معاملے پر تعجب کِیا، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے اسی گھر میں بچا لیا، جبکہ وہ کشتی پر سوار بھی نہیں ہوئی یہاں تک کہ اس نے طوفان دیکھا تک نہیں۔ بعض اہلِ کشف نے بیان کِیا ہے بروسہ شہر میں الجامع الکبیر اسی جگہ ہے جہاں اس خاتون کا گھر تھا ...!!

دوستو المختصر و مقصود تحریر یہ کہ اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندّوں کی حمایت اسی طرح کرتا ہے ... (اشاعت مکرر) (تفسِیر رُوح البیان، جِلد 4، صفحہ 172 / قصص الانبیاء علیہم السّلام، صفحہ 119، 120)