Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

عورت کی مسکراہٹ

اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو مرد وعورت میں تقسیم کرکے پیدا کیا ہے۔ مردمضبوط بنائے گئے ہیں کہ زندگی کی گاڑی کو اپنے خون پسینے سے کھینچ سکی...



اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو مرد وعورت میں تقسیم کرکے پیدا کیا ہے۔ مردمضبوط بنائے گئے ہیں کہ زندگی کی گاڑی کو اپنے خون پسینے سے کھینچ سکیں۔ مگر زندگی کی ساری خوبصورتی اللہ تعالیٰ نے ان رشتوں میں رکھی ہے جو عورتیں تشکیل دیتی ہیں۔ ان کا وجود اور ان کی ہنسی ہر گھر میں زندگی اورخوشی کی علامت ہے۔

ایک گھر میں جب ایک بیٹی کسی بات پر کھلکھلا کر دل سے ہنستی ہے تو اس کی ماں، باپ، بہنیں اور بھائی اتنی خوشی محسوس کرتے ہیں کہ ان کی خوشی کو الفاظ بیان کرنے سے قاصر ہیں۔

ایک گھر میں جب ایک ماں کسی بات پر کھلکھلا کر دل سے ہنستی ہے تو اس کی اولاد کو ایسے لگتا ہے کہ جیسے پوری کائنات کی خوشیاں ان کی جھولی میں ڈال دی گئی ہوں۔

ایک گھر میں جب ایک بہن کسی بات پر کھلکھلا کر دل سے ہنستی ہے تو اس کی بہنیں اور بھائی اپنے دلوں میں وہ ٹھنڈک محسوس کرتے ہیں جو ان کے چہروں پر بہار لے آتی ہے۔

ایک گھر میں جب ایک بیوی کسی بات پر کھلکھلا کر دل سے ہنستی ہے تو اس کا شوہر ایسی راحت محسوس کرتا ہے کہ وہ زمانے کے تمام غم بھول جاتا ہے۔

سچی مسکراہٹوں اور قہقہوں کے ذریعے اپنے گھروں کو تباہ ہونے سے بچائیے۔ خواتین کو خوشیاں دے کر اپنے گھر میں خوشیاں لائیے۔

یاد رہے کہ یہ کھلکھلاتی مسکراہٹیں اور قہقہے دل سے ہونے چاہئیں۔ وگرنہ مصنوعی اور ذاتی مفاد کے حصول والی مسکراہٹیں پہچانی جاتی ہیں، انہیں چھپایا نہیں جاسکتا کیونکہ انسان بہت سیانی مخلوق ہے۔
By Arsalan Bhatti 
YouTube Channel: Inzaar
http://www.inzaar.pk/
-----------
To get books, please visit http://www.inzaar.pk/order-books/