صحيح مسلم # ١٨٧٤ – Sahih Muslim 1874 صحيح مسلم # ١٨٧٤ Sahih Muslim 1874 ...
أَبُو أُمَامَةَ الْبَاهِلِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اقْرَءُوا الْقُرْآنَ فَإِنَّهُ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَفِيعًا لِأَصْحَابِهِ، اقْرَءُوا الزَّهْرَاوَيْنِ الْبَقَرَةَ وَسُورَةَ آلِ عِمْرَانَ فَإِنَّهُمَا تَأْتِيَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ أَوْ كَأَنَّهُمَا غَيَايَتَانِ أَوْ كَأَنَّهُمَا فِرْقَانِ مِنْ طَيْرٍ صَوَافَّ تُحَاجَّانِ عَنْ أَصْحَابِهِمَا، اقْرَءُوا سُورَةَ الْبَقَرَةِ فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ وَلَا تَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ» .
Abu Umāmah al-Bāhiliؓ reported: I heard Allah's Messenger (ﷺ) say: "Recite the Qur'an, because it will come as an intercessor on the Day of Judgment for its companions¹. Recite the two illuminating ones, Sūrat al-Baqarah and Sūrat Āl-‘Imrān, because these will come as two clouds, two shades, or two flocks of birds in ranks defending their companions¹ on the Day of Resurrection. Recite Sūrat al-Baqarah because reading it is a blessing, abandoning it is a (cause of) regret, and the sorcerers (magicians) cannot handle it.²"
(¹ Companions of Qur'an or Surah are those who recite it frequently, understand it, and obey its commandments. ²Sorcerers cannot harm a person who recites, reflects upon, and acts according to Sūrat al-Baqarah.)
حضرت ابوامامہ الباہلی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا، ”قرآن پڑھا کرو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے صاحبوں (پڑھنے، سمجھنے اور عمل کرنے والوں) کا سفارشی بن کر آئے گا۔ دو روشن چمکتی ہوئی سورتیں، سورة البقرة اور آل عمران پڑھا کرو کیونکہ وہ قیامت کے دن اس طرح آئیں گی جیسے وہ دو بادل یا دو سائبان ہوں یا دو اڑتے ہوئے پرندوں کی قطاریں ہوں اور وہ اپنے صاحبوں (پڑھنے، سمجھنے اور عمل کرنے والوں) کی طرف سے حجت (دفاع) کریں گی۔ سورة البقرة پڑھا کرو، کیونکہ اسے حاصل کرنا باعث برکت ہے، اور اس کا ترک کرنا باعثِ حسرت ہے، اور باطل پرست اس کی طاقت نہیں رکھتے۔“
(قرآن مجید کی تلاوت پر مداومت، اس کے معانی پر غور وفکر، اور اس پر عمل کرنے میں بہت ساری برکتیں اور عظیم منافع موجود ہیں۔ پھر سورة البقرة اور آل عمران کی برکتوں کا بیان ہے؛ خصوصاً سورة البقرة کی تلاوت چھوڑ دینا، اور اس پر غور وفکر اور عمل نہ کرنا قیامت کے دن حسرت و ندامت کا سبب بنے گا۔ سورة البقرة کا ایک خاص وصف یہ بھی ہے کہ اس کے پڑھنے اور عمل کرنے والے کو جادو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے کی طاقت نہیں رکھتا۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں قرآن مجید اور اس کی سورتوں کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے والوں میں شامل فرما دے۔ آمین)
