میں نے باغیچے میں پانی ڈالنے کا فیصلہ کیا۔ نل سے پائپ جوڑتے ہوئے، میں نے گاڑی کی طرف دیکھا اور سوچا کہ اسے بھی دھونا چاہیے۔ گیرج کی طرف جاتے...
میں نے باغیچے میں پانی ڈالنے کا فیصلہ کیا۔
نل سے پائپ جوڑتے ہوئے،
میں نے گاڑی کی طرف دیکھا اور سوچا کہ اسے بھی دھونا چاہیے۔
گیرج کی طرف جاتے ہوئے،
میں نے برآمدے کی میز پر ڈاک کا ایک ڈھیر دیکھا
جو میں صبح ڈاک کے ڈبے سے لایا تھا۔
میں نے گاڑی دھونے سے پہلے ڈاک چھانٹنے کا فیصلہ کیا۔
میں نے گاڑی کی چابیاں میز پر رکھیں،
فضول ڈاک میز کے نیچے رکھے کوڑے دان میں ڈالی،
اور دیکھا کہ کوڑے دان بھرا ہوا ہے۔
سوچا، بلوں کو پہلے میز پر ہی رکھ دوں
اور پہلے کوڑا باہر پھینک آؤں...
پھر خیال آیا،
چونکہ کوڑا لے جاتے ہوئے میں ڈاک کے ڈبے کے پاس سے گزروں گا،
تو بہتر ہے کہ پہلے بل جمع کرا دوں۔
میں نے میز سے اپنی چیک بک اٹھائی،
اور دیکھا کہ اس میں صرف ایک ہی چیک بچا ہے۔
مزید چیک میرے مطالعے کے کمرے کے ڈیسک میں ہیں،
تو میں وہ چیک بک لینے گھر کے اندر اپنے ڈیسک پر گیا
جہاں میری نظر چائے کی پیالی پر پڑی جو میں پیتا رہ گیا تھا۔
میں چیک ڈھونڈنے لگا،
لیکن پہلے پیالی کو ہٹانا ضروری تھا
تاکہ یہ غلطی سے نہ گر جائے۔
پیالی میں چائے ٹھنڈی ہو رہی تھی،
میں نے سوچا اسے کچن میں رکھ دوں تاکہ بعد میں پی لیں۔
چائے کی پیالی ہاتھ میں لیے کچن کی طرف جاتے ہوئے،
الماری پر رکھے پھولوں کے گلدان پر نظر پڑی
جنہیں پانی کی ضرورت تھی۔
میں نے پیالی الماری پر رکھی اور
اپنی عینک دیکھی جسے
میں صبح سے ڈھونڈ رہا تھا۔
سوچا کہ اسے ڈیسک پر رکھ دوں،
لیکن پہلے پھولوں کو پانی تو دے آؤں۔
میں نے عینک دوبارہ الماری پر رکھی،
پانی کا برتن بھرا اور اچانک ریموٹ نظر آ گیا۔
کسی نے اسے کچن کی میز پر چھوڑ دیا تھا۔
اور مجھے یاد نہیں رہے گا کہ وہ کچن کی میز پر ہے،
سوچا اسے بیٹھک میں واپس رکھ آؤں جہاں اس کی جگہ ہے،
لیکن پہلے پھولوں کو پانی دے لوں۔
میں نے پھولوں میں پانی ڈالا،
لیکن کافی پانی فرش پر گر گیا۔
سو، میں نے ریموٹ دوبارہ میز پر رکھا،
کچھ کپڑے لائے اور فرش صاف کیا۔
پھر، میں نے دالان سے گزرتے ہوئے
سوچنے کی کوشش کی کہ میں کر کیا رہا تھا؟
دن کے اختتام پر:
گاڑی نہیں دُھلی،
بل نہیں بھرے گئے،
الماری پر چائے کی پیالی رکھی ہے جو ٹھنڈی ہو چکی،
پھولوں کو پوری طرح پانی نہیں ملا،
میری چیک بک میں اب بھی صرف ایک چیک ہے،
مجھے ریموٹ نہیں مل رہا،
مجھے اپنی عینک نہیں مل رہی،
اور مجھے یاد نہیں کہ میں نے گاڑی کی چابیاں کہاں رکھی تھیں۔
جب میں یہ سوچنے لگا کہ آج کچھ کیوں نہیں ہوا،
تو میں حیران رہ گیا کیونکہ میں سارا دن مصروف رہا تھا،
اور میں واقعی تھک چکا تھا۔
میں نے محسوس کیا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے،
اور میں اس کے لیے کچھ مدد لونگا، لیکن پہلے اپنا ای میل چیک کر لوں....
