دیے سے دینا۔۔۔ رکشہ سے اترے تو میں نے رکشہ والے کو کچھ پیسے دیے ۔ اس کے کوئی تین روپے اسی پیسے بنتے تھے ۔ میں نے اس کو چار روپے دے دیے ...
دیے سے دینا۔۔۔
![](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgGHMHgSwJ4X_w8MHAgtx41xKWRD7Y67iVzf6d4GFl82G1GgRnAf8LJA9VkMMv1CtJNs720kRXElr4PSIb2JgERmBBMBLpMqpprRa8bCzUaH_9rs6ieZeKiQ0umztyiiGd08f0KvN9vspfq/s1600/charity1.jpg)
رکشہ سے اترے تو میں نے رکشہ والے کو کچھ پیسے دیے ۔ اس کے کوئی تین روپے اسی پیسے بنتے تھے ۔ میں نے اس کو چار روپے دے دیے ۔ میں یہ سمجھا کہ میں نے بہت بڑا معرکہ مارا ہے تو بابا جی نے پوچھا ، پت پیسے دے دیے ؟ میں نے کہا دے دیے ۔ کہنے لگے کتنے دیے ؟ میں نے کہا چار روپے ۔ تو کہنے لگے کیوں ؟ میں نے کہا اس کے تین روپے پچاس پیسے یا اسی پیسے بنتے تھے میں نے اسے چار دے دیے ۔ انہوں نے کہا نہیں پنج دے دینے سی ۔ میں نے کہا پانچ ؟ مجھے بڑا دھچکا لگا کہ پانچ کیوں دے دوں ۔ میں نے کہا کیوں ؟ کہنے لگے تسیں وی تاں دتے وچوں دینے سی ، تسیں کہڑے پلیوں دینے سی ۔ (خدا کے دیے ہوئے پیسوں سے دینے تھے کون سی اپنی جیب سے ادا کرنے تھے )۔
اشفاق احمد زاویہ دیے سے دیا صفحہ 48
baba-sahiba