*🕌 کیا آپ یہ ذمہ داری احسن طریق پر انجام دے رہی ہیں..؟* ✒️ نماز بچوں کی تربیت میں ایک اھم کردار ادا کرتی ہے، بچوں کو نماز کی طرف راغب کرنا...
*🕌 کیا آپ یہ ذمہ داری احسن طریق پر انجام دے رہی ہیں..؟*
✒️ نماز بچوں کی تربیت میں ایک اھم کردار ادا کرتی ہے، بچوں کو نماز کی طرف راغب کرنا یعنی ان کو اللہ کی طرف متوجہ کرنا ہے اور جب بچہ اللہ کی جانب متوجہ ہوجاتا ہے تو وہ اپنا ہر کام اللہ کے لئے کرتا ہے اور یہ تربیت کا سب سے اعلی اور اچھا طریقہ ہے
جیسا کہ جناب اسماعیل(علیہ السلام) کی توصیف میں اس طرح قرآن میں آیا ہے:
*«وَ کانَ یَأْمُرُ أَهْلَهُ بِالصَّلاةِ وَ الزَّکاةِ وَ کانَ عِنْدَ رَبِّهِ مَرْضِیًّا*
[سورۂ مریم، آیت:۵۵]
اور وہ اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوِٰۃکا حکم دیتے تھے اور اپنے پروردگار کے نزدیک پسندیدہ تھے»۔
خداوند متعال رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کو بھی حکم دے رہا ہے کہ اپنے خاندان کو نماز کی طرف راغب کرو:
*«وَ أْمُرْ أَهْلَکَ بِالصَّلاةِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْها*
[سورۂ طہ، آیت:۱۳۲]
اور اپنے اہل کو نماز کا حکم دیں اور اس پر صبر کریں!»۔
*روایتوں میں اس بات کی طرف بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے کہ 7 سال کی عمر میں اپنے بچوں کو نماز کی عادت ڈالو اور 10 سال کی عمر میں ان کی نماز کی طرف بہت زیادہ توجہ دو۔*
#تربیت_اطفال