Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

بیٹوں اور بیٹیوں میں فرق

🍀 *بیٹیاں* 🍀  ایک بار میمونہ اپنے تینوں بچوں کو سمیٹ کر اپنی ہمشیرہ جمیلہ سے ملنے کراچی چلی گئی. اور میں لاہور میں بے آسرا اور تنہا ہو گیا...

🍀 *بیٹیاں* 🍀 
ایک بار میمونہ اپنے تینوں بچوں کو سمیٹ کر اپنی ہمشیرہ جمیلہ سے ملنے کراچی چلی گئی. اور میں لاہور میں بے آسرا اور تنہا ہو گیا.... میں نے اس بےآسری اور تنہائی کو بے حد انجوائے کیا. لیکن دو چار دن کے بعد میں اس مادر پدر آزادی سے اکتا گیا. 
ایک روز فون پر بات ہو رہی تھی تو میمونہ کے بعد سلجوق کی آواز آئی.
"ابو آپ کیسے ہیں، مزے کر رہے ہیں، میرے کن کن دوستوں کے فون آۓ ہیں..؟ میرے کوئی خط وغیرہ.... اور ہاں فلاں سٹور میں سیل لگی ہے میرے ناپ کی دو جینز خرید لیجیے گا." 
اور اس کے بعد سمیر لائن پر تھا. "ابا جی کیسے ہو، اور سنائیں ہمارے ڈوگی کا کیا حال ہے، ان موسموں میں السیشن کتوں کو اور *آخر میں جب عینی کی باری آئی تو اس نے صرف* *یہ پوچھا* ..
 *"ابو ہم آگئے ہیں تو آپ کے کھانے کا کیا بندوبست ہے...* *کیا کھاتے ہیں.... اور کہاں سے کھاتے ہیں"* 
تو یہ فرق ہوتا بیٹوں اور بیٹیوں میں
بیٹے اپنے دوستوں اور کتوں کے بارے میں فکر مند ہوتے ہیں اور بیٹیاں اپنے ابو کے کھانے کے بارے میں...

مستنصر حسین تارڑ کی کتاب "نیو یارک کے سو رنگ" سے اقتباس
انتخاب،، عابد چوہدری

برائے مہربانی اس تحریر کو شئیر یا فارورذ کیا جائے

❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂
          *🌸Join🌸*

   🇵🇰 اپنے بچوں کی اچھی تربیت اورتربیہ گروپ کی مزید تحریریں ،ویڈیوز اور اصلاحی اور سبق آموز *کہانی* حاصل کرنے اور واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے اس نمبر پر *تربیہ* لکھ کر واٹس ایپ میسج کریں
03459277238
 ❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂