Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

دل کا صاف ہونا

اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیمتی عبادت،،جو لوگوں میں بہت ہی نایاب ہے۔۔۔وہ ہے دل کا صاف ہونا 🔸- لوگوں میں سےبعض کا کہنا ہے : جب بھی میں کسی مسلمان...

اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیمتی عبادت،،جو لوگوں میں بہت ہی نایاب ہے۔۔۔وہ ہے دل کا صاف ہونا

🔸- لوگوں میں سےبعض کا کہنا ہے : جب بھی میں کسی مسلمان کے پختہ گھر کے سامنے سے گزرتا ہوں تو اسے برکت کی دعا دیتا ہوں 
🔸اور بعض نے کہا- : میں جب کبھی کسی مسلمان پر کوئی نعمت دیکھتا ہوں مثلاً (گاڑی، فیکٹری، نیک بیوی ،نیک اولاد یا کوئی بھی اور نعمت ...)
میں کہتا ہوں اے اللہ ان کو اسکے لیے اپنی اطاعت میں مددگار بنا دے ،اور اس کے لیے ان میں برکت ڈال دے !.

🔸-کسی اور کا کہنا ہے:جب کبھی میں نے کسی مسلمان کو اپنی بیوی کے ساتھ چلتے ہوئے دیکھا تو اللہ سے دعا کی کہ ان دونوں کے دلوں میں اپنی اطاعت کے لیے الفت ڈال دے .

🔸بعض نے کہا : جب کسی نافرمان پر میرا گزر ہوا میں نے اس کی ہدایت کی دعا مانگی .
🔸اور کچھ دوسروں کا کہنا ہے : میں اللہ سے دعا مانگتا ہوں کہ اللہ سب لوگوں کے دلوں کو ہدایت دے کر ان کی گردنوں کو آزاد کردے اور ان کے چہروں کو آگ پرحرام کردے.
🔸کسی اور کا کہنا ہے: جب میں سوتا ہوں تو کہتا ہوں مسلمانوں میں سے جس نے مجھ پرظلم کیا ہے میں نے اسے معاف کیا (اے اللہ )تو بھی اسے معاف کردے ورنہ میں تو بہت کمتر ہوا اگر میری وجہ سے کسی مسلمان کو عذاب ہو . 
*یہ ہیں وہ صاف دل والے،*
پس ہمیں بھی ان جیسے دلوں کی 
بے پناہ ضرورت ہے !!
✨*اے اللہ تو ہمیں اس سے محروم نہ کریقینا صاف دل ہونا ہی جنت میں داخلے کاسبب ہے..*

🔸حسن بصری رحمہ اللہ ایک رات دعا مانگ رہے تھے :
اللهمﺃﻋﻒُ ﻋﻣﻦ ﻇﻠﻤﻨﻲ ..اے اللہ جس نے مجھ پر ظلم کیا ہے تو اسے معاف 
کردے
وہ اسی قول کی کثرت کرتے رہے۔۔۔
... ان سے کسی نے کہا : اے ﺃبو ﺳﻌﻴﺪ ... میں نے رات آپ کوسنا آپ اس کے لیے دعا مانگ رہے تھے جس نے آپ پرظلم کیا تھا، تو آپ کو اس دعا پر کس چیز نے آمادہ کیا؟ 
انھوں نے کہا : اللہ تعالیٰ کا قول ہے 

 " *ﻓَﻤَﻦْ ﻋَﻔَﺎ ﻭَﺃَﺻْﻠَﺢَ ﻓَﺄَﺟْﺮُﻩُ ﻋَﻠَﻰ ﺍﻟﻠَّﻪِ*
تو جو کوئی معاف کردے اور اصلاح کرلے تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے۔✨✨