Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

بچے آپکی نصیحت سے نہیں، آپکے عمل سے سیکھتے ہیں

   محترم والدین و سرپرست  بچے آپکی نصیحت سے نہیں، آپکے عمل سے سیکھتے ہیں ۔۔     آپکے بچے آپ کو گھر میں موبائل میں زیادہ مشغول دیکھتے...

 

 محترم والدین و سرپرست 

بچے آپکی نصیحت سے نہیں، آپکے عمل سے سیکھتے ہیں ۔۔

 

 آپکے بچے آپ کو گھر میں موبائل میں زیادہ مشغول دیکھتے ہیں یا قرآن میں؟

 

 فلموں سے دل بہلاتا دیکھتے ہیں یا ذکر اللّٰہ سے؟

 

 فجر پر اٹھتا دیکھتے ہیں یا دیر تک سوتا؟

 

 نمازوں کا پابند دیکھتے ہیں یا لاپرواہ؟

 

 دوسروں کی غیبت کرتا دیکھتے ہیں یا تعریف؟

 

 نوکروں سے بدتمیزی، حقارت، اور بد اخلاقی سے پیش آتا دیکھتے ہیں یا سب کو عزت دیتا ہوا؟

 

 رشتہ داروں کا خیال رکھتے اور صلہ رحمی کرتا دیکھتے ہیں یا بات بات پر تعلق توڑتا ہوا؟

 

 اکثر خوش مزاج اور مسکراتا ہوا دیکھتے ہیں یا لڑتا جھگڑتا اور اکھڑا مزاج؟

 

 ہر وقت مال کی حرص میں مبتلا دیکھتے ہیں یا قناعت کرتے؟

 

 ہر وقت لاحاصل کے غم میں دیکھتے ہیں یا حاصل شدہ کے شکر میں؟

 

 آپ کو محنت اور جدوجھد کرتا دیکھتے ہیں یا سست، کاہل، بہانے باز اور کام چور؟

 

 اپنی شریک حیات کے ساتھ محبت، عزت، اور بھلائی کا رویہ دیکھتے ہیں یا جھگڑے، حقارت اور بے رغبتی کا؟

 

 آپکو اپنے ماں باپ کی خدمت، فرمانبرداری، اور تکریم کرتا دیکھتے ہیں یا ان سے بدتمیزی اور بے اکرامی کرتا؟

 

 آپ کو سیگریٹ، پان، یا کوئی اور نشہ کرتا دیکھتے ہیں یا ورزش اور دیگر صحت مند سرگرمیوں میں؟

 

 آپکا ہر عمل آپکی اولاد بغور دیکھ رہی ہے۔

 

 آپکی ہر عادت انکی شخصیت کا حصہ بن رہی ہے۔

 

 آپ زبان سے لاکھ نصیحت کرلیں، اگر خود اچھی مثال قائم نہیں کریں گے تو اولاد صحیح راہ پر نہیں آئے گی۔

 

 اس لئے اپنے لئے نہیں تو بچوں کی دنیا و آخرت کی خاطر، اپنی اصلاح پر توجہ دیں۔

 

 اور اپنی اولاد کیلئے ایک بہترین مثال بنیں۔

 التماس دعا 🤲عابد چودھری 

   🇵🇰 اپنے بچوں کی اچھی تربیت اورتربیہ گروپ کی مزید تحریریں اور ویڈیوز اور روزانہ قرآنی، اصلاحی اور سبق آموز کہانی حاصل کرنے اور واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے اس نمبر پر تربیہ لکھ کر واٹس ایپ میسج کریں

03459277238