Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

پیٹ میں وَٹ پڑ رہے ہیں

      مریض : "پیٹ میں وَٹ پڑ رہے ہیں۔" حکیم صاحب نے نبض دیکھی اور سمجھ گئے کہ قبض ھے۔  حکیم : "گھر کتنی دور ھے؟" مریض : ...

 

 
 
مریض : "پیٹ میں وَٹ پڑ رہے ہیں۔"
حکیم صاحب نے نبض دیکھی اور سمجھ گئے کہ قبض ھے۔ 

حکیم : "گھر کتنی دور ھے؟"
مریض : "دو کلومیٹر "

حکیم صاحب نے کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور ایک شیشی میں سے کچھ دوائی ایک پیالی میں ڈالی۔ پھر پوچھا : "گاڑی پر آئے ہو یا پیدل ؟"
مریض : "پیدل"

حکیم صاحب نے کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور تھوڑی سی دوائی پیالیی سے نکال لی۔

حکیم : "گھر کون سی منزل پر ھے؟" 
مریض : "تیسری منزل پر"

حکیم صاحب نے دوبارہ کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور پیالی میں سے تھوڑی سی مزید دوا نکال لی۔

حکیم : "لفٹ سے جاؤ گے یا سیڑھیاں چڑھ کر؟"
مریض : سیڑھیوں سے "

حکیم جی نے ایک بار پھر کچھ حساب کیا اور پیالی میں سے ذرا سی اور دوا نکال لی۔

حکیم : "دروازے سے بیت الخلا کتنی دور ھے؟"
مریض : "بیس فٹ صرف"

حکیم جی نے آخری بار کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور ذرا سی دوا اور نکال لی۔
حکیم : "پہلے دوا کے تیس اور میری فیس کے سو روپے دو پھر یہ دوا پیو اور فوراً گھر پہنچو۔ راہ میں رکنا نہیں۔ پہنچ کر مجھے فون کرنا۔"
مریض نے ویسا ھی کیا۔

آدھے گھنٹے بعد مریض کا فون آیا اور کمزور سی آواز میں بولا : "حکیم جی دوا تو بہت مجرب تھی مگر اپنا کیلکولیٹر ٹھیک کروا لیں۔ اسیں دس فٹ توں ہار گئے آں۔😂😂😂😉😉😉